مجلس انصار اللہ میرپور، بنگلہ دیش کے زیر انتظام ان ڈور کھیلوں اور صحت کی اہمیت پر ایک سیمینار کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ میرپور، بنگلہ دیش کے زیرِ انتظام مورخہ ۲۵؍دسمبر۲۰۲۴ء بروز بدھ ان ڈور کھیلیں اور صحت کی اہمیت پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز صبح دس بجے ہوا اور نماز ظہر تک ٹیبل ٹینس، سلو سائیکلنگ سمیت مختلف ان ڈور کھیلیں ہوئیں۔ دوپہر کے کھانے کے بعد صحت سے متعلق سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر خلیل الرحمٰن بھوئیاں صاحب نے تقریر کی۔ اس کے بعد شرکاء کو مفت ہومیوپیتھک ادویات دی گئیں، بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی تشخیص کی گئی نیز ۶۵؍سال سے زائد عمر کے افراد کو تحائف پیش کیے گئے اور انہیں آپس میں تبادلۂ خیالات کا موقع ملا۔ کھیلوں میں کامیاب ہونے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس پروگرام میں ۱۰۰؍سے زائد انصار نے شرکت کی۔ مکرم نذیر احمد صاحب نائب صدر اوّل مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش اور مکرم سعید الرحمٰن صاحب نائب صدر دوم مجلس انصار اللہ بنگلہ دیش نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ فلپائن کی پانچویں نیشنل تربیتی کلاس اور چھٹے سالانہ اجتماع ۲۰۲۴ء کا انعقاد