افریقہ (رپورٹس)

گیمبیا کے لوئر ریور ریجن میں دو تقاریب آمین کا انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے گیمبیا کے لوئر ریور ریجن کی دو جماعتوں میں مورخہ ۱۱؍جنوری ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ تقاریب آمین منعقد ہوئیں جن میں پہلی بار قرآن کریم مکمل کرنے والے چھ طلبہ نے حصہ لیا۔ الحمد للہ

مکرم رشید احمد صاحب اور مکرم محمد انس احمد صاحب (مربیان سلسلہ، ایڈیشنل وکالت تبشیر) اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ان کے علاوہ مبلغ انچارج گیمبیا اور نمائندہ امیر صاحب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ہفتہ کی صبح ریجن کی جماعت مانساکونکو میں مربی صاحب نے چار بچوں سے قرآن کریم کا کچھ حصہ سنا، ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مسلسل قرآن کریم سیکھنے کی طرف توجہ دلائی۔ دعا کے بعد طلبہ کے ساتھ تصویر بنائی گئی۔

اسی روز دوپہر کو ریجن کی ایک اَور جماعت گوری میں تقریب آمین ہوئی جس میں دو افراد سے قرآن کریم کا کچھ حصہ سنا گیا۔اس کے بعد مربی صاحب نے مختصراً تقریب آمین کے مقصد پر روشنی ڈالی اور سب کو قرآن کریم سیکھنے، پڑھنے، اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی اور دعا کرائی۔اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ایک بزرگ مکرم عمر بری صاحب بھی شامل تھے جنہوں نے تقریباً نوے سال کی عمر میں قرآن کریم سیکھا اور اب اس کی باقاعدہ تلاوت کرتے ہیں۔ ان کو قرآن کریم پڑھانے کی سعادت لوکل معلم مکرم المامی بالاجو صاحب کو ملی۔اس موقع پر سب ہی بہت جذباتی ہوگئے اور فضا میں نعرہ ہائے تکبیر کی صدا بلند ہوگئی۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن کریم پڑھنے اور اس پر عمل کرنےکی توفیق عطا فرمائے۔آمین

(رپورٹ:مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: گیمبیا میں جماعتی ہیڈکوارٹر بانجل/کومبو میں ایک مسجداور مشن ہاؤس کے سنگ بنیادکی تقریب

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button