یورپ (رپورٹس)

شعبہ تربیت کے تحت فن لینڈ کی بعض جماعتوں کا دورہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فن لینڈ کے شعبہ تربىت کے تحت فن لینڈ کے چھ شہروں کا پانچ روزہ دورہ مورخہ ۱۱ تا ۱۵؍دسمبر ۲۰۲۴ء کو کىا گىا۔ اس دورے کا مقصد احباب جماعت کے ساتھ ساتھ مختلف سرکارى شخصىات اور مىئرز سے ملاقاتیں کرنا، لائبرىرىوں مىں قرآن کریم کے فِنش زبان مىں تازہ ترىن ترجمہ کا تعارف پىش کرنا اور مىڈىا کے نمائندوں سے بات چىت اور انٹروىوز کرنا شامل تھا۔

جماعتی وفد کى قىادت مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب مبلغ انچارج فن لینڈ نے کی۔ وفد مىں مبلغ انچارج صاحب کے ساتھ مکرم عطاء الغالب صاحب نىشنل صدر جماعت فن لینڈ، مکرم فرىد احمد صاحب نىشنل صدر مجلس خدام الاحمدىہ فن لینڈ اور خاکسار (نىشنل سیکرٹری تربىت) شامل تھے۔

پانچ دن کے اس دورہ مىں وفد نے تقرىباً دو ہزار ایک سو کلومىٹر کا سفر طے کىا۔ اىک شہر Vaasa کے مىئر سے ملاقات کى گئى۔ ۷ شخصىات کو قرآن کرىم کے فنش ترجمے کا تعارف اور اس کى کاپىاں پىش کى گئىں جن مىں ۳ لا ئبرىرىاں بھى شامل ہىں، ۲ مىڈىا انٹروىوز دىے گئے جو اخبار ٹىلى وژن اور رىڈىو پر جماعت احمدیہ کے مکمل تعارف کے ساتھ نشر ہوئے اور ۲. ۱ ملىن فنش آبادى تک ىہ پىغام پہنچا۔ ۶ مختلف شہروں مىں ۳۰؍ سے زائد احباب جماعت سے ملاقاتىں کى گئىں اور بچوں مىں تحائف تقسىم کىے گئے۔

ىہ دورہ نہاىت کامىاب رہا۔ اس دورہ کے نتیجہ میں ۲۱؍لاکھ فنش آبادی تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچا۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک۔ اللہ تعالىٰ اس کے بہترىن نتائج ظاہر فرمائے اور جماعت احمدىہ فن لینڈ کو مزىد ترقىات سے نوازے۔ آمىن

(رپورٹ:بشارت الرحمٰن، نىشنل سیکرٹری تربىت جماعت احمدىہ فن لىنڈ)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ مالٹا کا خدمت انسانیت کے ساتھ نئے سال کا آغاز

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button