یورپ (رپورٹس)
جماعت احمدیہ کوسوو میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کوسوو کے مرکزی مشن ہاؤس پرشتینا میں مورخہ ۲؍فروری ۲۰۲۵ء کو جلسہ سیرت النبیﷺ منعقد کیا گیا۔ اس بابرکت پروگرام میں احباب جماعت کے علاوہ دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور اقتباس حضرت اقدس مسیح موعودؑ سے ہوا۔ اس کے بعد ’’ہمارے نبیﷺ، سب سے بہترین مبلغ‘‘ کے موضوع پر ایک تقریر کی گئی۔
پروگرام کے اختتام پر تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی جس دوران احباب میں باہمی تبادلہ خیالات کا سلسلہ جاری رہا۔
اس جلسہ میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت ۴۷؍احباب نے شرکت کی۔ الحمدللہ
(رپورٹ:جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: جماعت ہیلسنکی، فن لینڈ کا پہلا اجلاسِ عام وجلسہ یوم مصلح موعود