ارشادِ نبوی

روزوں اور قرآن کی سفارش قبول کی جائے گی

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہٖ ‌وسلم نے فرمایا:روزے اور قرآن قیامت کے دن بندے کی سفارش کریں گے۔ روزے کہیں گے: اے میرے ربّ! میں نے اس بندے کو دن کے وقت کھانے پینے اور خواہشات سے روکا۔ پس اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما۔ اور قرآن کہے گا کہ میں نے اسے رات کو نیند سے روکے رکھا۔ پس اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما۔ آپؐ فرماتے ہیں ان دونوں یعنی روزے اور قرآن کی سفارش قبول کی جائے گی۔

( مسند احمد، مسند المکثرین من الصحابہ، باب مسند عبداللّٰہ بن عمرو )

مزید پڑھیں: صدقِ دل سے مانگی ہوئی دعا ردّ نہیں ہوتی

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button