مجلس خدا م الاحمدیہ بنگلہ دیش کے تحت مسرور بیڈمنٹن ٹورنامنٹ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کے زیر اہتمام ملک بھر میں مقامی، ضلعی اور ریجنل سطح پر مسرور بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

ہر ریجن میں کامیاب ہونے والی ٹیموں کو ڈھاکہ میں منعقدہ مرکزی ٹورنامنٹ میں شامل ہونے کا موقع ملا جن میں سنگلز اور ڈبلز دونوں کے مقابلے ہوئے۔
ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے یعنی مرکزی سطح کے مقابلے مورخہ ۲۰و۲۱؍دسمبر۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے ہیڈکوارٹر، بخشی بازار ڈھاکہ میں منعقد ہوئے جن میں پانچ ریجنز کے منتخب کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مجموعی طور پر ۱۴؍کھلاڑی ان مقابلوں میں شریک ہوئے۔

نتائج درج ذیل رہے:سنگلز مقابلہ: صیام احمد صاحب (ریجن کھلنا) نے چیمپئن شپ حاصل کی جبکہ ناصر احمد صاحب (ریجن ڈھاکہ بریشال) دوسرے نمبر پر رہے۔ ڈبلز مقابلہ: شمس بن طارق صاحب اور مہدی حسن صاحب (ریجن رنگپور) فاتح قرار پائے جبکہ ناصر احمد صاحب اور محک احمد صاحب (ریجن ڈھاکہ بریشال) نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
مورخہ ۲۱؍دسمبر کو شام آٹھ بجے تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں مکرم محبوب الرحمٰن صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش اور مکرم فضل الرحمٰن جہانگیر صاحب نائب نیشنل امیر و سیکرٹری تربیت نے شرکت کی۔ مکرم نائب امیر صاحب نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کو نصائح کیں۔ بعد ازاں جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ مرکزی سطح پر حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔
(رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: سری لنکا کے شہر Puttalam میں مسجد بیت الخبیر کا افتتاح