سکاٹ لینڈ ریجن کی سالانہ امن کانفرنس ۲۰۲۵ء کا کامیاب انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سکاٹ لینڈ ریجن کو کئی برسوں سے سال کے آغاز پر امن کانفرنس منعقد کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد مختلف مذاہب اور مقامی آبادی کے درمیان اتحاد کو فروغ دینا نیز مختلف مذاہب کے نمائندوں، مقامی راہنماؤں، سیاستدانوں اور میڈیا کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہوتا ہے۔ اسی سلسلہ میں امسال بھی مورخہ ۹؍فروری ۲۰۲۵ء بروز اتوار ایڈنبرا اکیڈمی کی تاریخی عمارت میں ’’امن کی ضرورت‘‘ کے موضوع سے ایک امن کانفرنس منعقد کی گئی۔

کانفرنس کا آغاز شام چار بجے تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ اس کے بعد جماعت احمدیہ کے تعارف پر ایک ویڈیو حاضرین کو دکھائی گئی۔ بعدازاں مکرم ڈاکٹر عبدالحئی صاحب ریجنل امیر نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ درج ذیل مہمانوں نے امن کی ضرورت اور اہمیت پر اظہار خیال کیا:
Bailie McNees Mchan, representative of the Lord Provost of Edinburgh, Rev Gareth Jones of Interfaith Scotland, Rev. Norman Grant, Minister of Cairneyhill Parish Church & Hon Wendy Chamberlain, Member of Parliament for North East Fife.
اسی طرح درج ذیل مہمانوں نے اپنا خیر سگالی اور امن کی اہمیت پر پیغام ریکارڈ کرکے بھجوایا:
Chief Constable Jo Farrell of Police Scotland, Robert Swift, Relationship Manager North of Royal Navy, Provost of Fife, Cllr. Jim Leishman & Hon Graeme Downie, Member of Parliament for Dunfermline and Dollar
اس تقریب میں شرکت کے لیے لندن سے تشریف لانے والے مکرم فرید احمد صاحب سیکرٹری امور خارجہ نے اپنی اختتامی تقریر میں کہا کہ امن کے قیام کے بغیرایک کامیاب معاشرے اور ترقی یافتہ انسانیت کے مستقبل کا حصول ممکن نہیں۔
ایک دلچسپ محفل سوال و جواب کے بعد پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔ معزز مہمانوں کی کھانے تواضع سے کی گئی۔
اس کانفرنس میں قرآن کریم کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جسے مہمانوں نے گہر ی دلچسپی سے دیکھا اور ڈیوٹی پر موجود رضاکاروں سے مختلف سوالات بھی کیے۔ اس تقریب میں ۲۵۰؍سے زائد مہمان شامل ہوئے جن میں ۱۵۰؍غیر مسلم مقامی لوگ بھی شامل تھے۔

سیاست دانوں اور دیگر مہمانوں نے بعد میں سوشل میڈیا پر امن کانفرنس کا حوالہ دیا اور اسے ہزاروں فالوورز کے ساتھ شیئر بھی کیا۔
درج ذیل اخبارات نے اس امن کانفرنس کی مکمل رپورٹ اپنی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر شائع کی جس کے ہزاروں قارئین ہیں اور یہ سکاٹ لینڈ کے تمام شہروں میں شائع ہوتا ہے:The Scotsman, Edinburgh News and Fife Today۔
(رپورٹ:ارشد محمود خاں۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت ہیلسنکی، فن لینڈ کا پہلا اجلاسِ عام وجلسہ یوم مصلح موعود