اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست دعا

فرحان احمد ذکاء صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ ۹؍فروری ۲۰۲۵ء کو خاکسار کو بائیں آنکھ کی سرجری کے بعد چند پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔

احباب جماعت سے آنکھوں کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے۔

نمایاں کامیابی

محسن جواہیر صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تحریر کرتے ہیں کہ الحمدللہ، امسال جماعت احمدیہ ساؤتھ افریقہ کے چار طلبہ نے اپنے میٹرک امتحانات اعلیٰ نمبروں سے پاس کیے ہیں۔ ان کے نام یہ ہیں: عزیزم عطاءالقیوم عبداللطیف، عزیزم اسماعیل پیٹرسن، عزیزہ فرحانہ جعفر اور عزیزہ دلشاد رادیمیر۔ بارک اللّٰہ لھم

نیز عزیزہ امۃالکافی جواہیر نے اپنی B.Sc ڈگری کمیونیکیشن اور جرنلزم (Communication & Journalism) میں فرسٹ کلاس اعزازات(first class honours) کے ساتھ حاصل کی ہے۔ بارک اللّٰہ فیہ

اللہ تعالیٰ یہ اعزازات جملہ احباب اور جماعت احمدیہ کے لیے ہر لحاظ سے مبارک فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button