متفرق
بھول کر کچھ کھانے اور پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ ۲۴؍اکتوبر۲۰۰۳ء میں فرمایا:
’’بعض دفعہ روزے کے دوران انسان بھول جاتا ہے کہ روزہ ہےاور کچھ کھا لیتا ہے۔ اس بارہ میں حدیث ہے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ جو شخص روزہ کی حالت میں بھول کر کھا پی لے،وہ اپنے روزہ کو پورا کرے، اسے اللہ تعالیٰ نے کھلایا اور پلایا ہے، یہ روزہ ٹوٹتا نہیں ہے اس کو پورا کرے۔‘‘
(مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)
مزید پڑھیں: نماز کو آنکھوں کی ٹھنڈک کیسے بنایا جا سکتا ہے؟