ایشیا (رپورٹس)
آستانہ، قزاقستان میں تقریب آمین کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے جماعت احمدیہ قزاقستان میں عزیزم موراتوف عبدالصابر (Muratov Abdussabir) کو بعمر۱۴؍سال قرآن کریم کا دور مکمل کرنے کی توفیق ملی ہے۔ دارالحکومت آستانہ میں جماعت احمدیہ کے قیام کے بعد یہ پہلا بچہ ہے جس نے قرآن کریم کا دور مکمل کیا ہے۔

اس خوشی میں مورخہ ۵؍جنوری ۲۰۲۵ء کو ایک تقریب آمین منعقد ہوئی جس میں ۳۶؍احباب جماعت جو سب قزاقستانی ہیں، شامل ہوئے۔
اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے عزیزم کے دل کو قرآن کریم کے نور سے بھر دے اور تمام قرآنی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق بخشے۔ آمین
(رپورٹ:عطاءالرب چیمہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فرنچ گیانا کی تین روزہ قرآن کریم نمائش