افریقہ (رپورٹس)

ہیومینٹی فرسٹ احمدیہ ووکیشنل کالج لائبیریا کی اٹھارھویں تقریب تقسیم اسناد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہیومینٹی فرسٹ احمدیہ ووکیشنل کالج لائبیریا کی اٹھارھویں تقریب تقسیم اسناد مورخہ ۲۲؍دسمبر ۲۰۲۴ء کو مکرم نوید احمد عادل صاحب امیر و مبلغ انچارج لائبیریا کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔

ہیومینٹی فرسٹ احمدیہ ووکیشنل کالج لائبیریا کی بنیاد ۲۰۱۱ء میں رکھی گئی تھی اور اس کے قیام سے لے کر اب تک تین ہزار ۵۰۰؍سے زائد طلبہ فارغ التحصیل ہوچکے ہیں۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

امسال فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کے دو گروپس کو ان کی محنت اور کامیابی کے اعتراف میں تعلیمی ایوارڈز اور ڈپلومہ سے نوازا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعدازاں مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے بعدکالج کے قیام کی تاریخ اور ہیومینٹی فرسٹ کا تعارف پیش کیا گیا۔ معاًبعد کالج کے پرنسپل مکرم سلیمان احمد صاحب نے تعلیمی سال ۲۰۲۳ء – ۲۰۲۴ء کی رپورٹ پیش کی۔ اس دوران کُل ۵۳۴؍طلبہ نے دس مختلف پروگرامز میں گریجوایشن کی جن میں جنرل اور انڈسٹریل الیکٹریکل، ریفریجریشن اور ایئر کنڈیشننگ، کیٹرنگ اور پیسٹری، کاسمیٹالوجی، سولر انسٹالیشن، سلائی، بنیادی کمپیوٹر، ایڈوانس کمپیوٹر، پلمبنگ اور ڈرائیونگ شامل ہیں۔

مکرم امیر صاحب نے رپورٹ کے بعد فارغ التحصیل طلبہ اور کالج کی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور فارغ التحصیل طلبہ کو صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کی تلقین کی۔ نیز ایمانداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طلبہ کو پیشہ ورانہ زندگی میں سچائی کو اپنانے کی نصیحت کی۔ اس کے بعد آپ نے فارغ التحصیل طلبہ کو خصوصی تحائف اور اسناد دیں۔ اختتامی دعا کے بعد قومی ترانہ سے تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

(رپورٹ:فرخ شبیر لودھی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کے اڑتیسویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۴ء کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button