یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ مالٹا کا خدمت انسانیت کے ساتھ نئے سال کا آغاز

اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے امسال بھی جماعت احمدیہ مالٹا کو نئے سال کا آغاز خدمت خلق کے ذریعہ کرنے کی توفیق ملی۔ چنانچہ جماعت نے معذور افراد کے ادارہ Dar tal-Providenza کے لیے نئے سال کے موقع پر عطیات جمع کرنے کے پروگرام میں بھرپور شرکت اور تعاون کیا۔ اس پروگرام کے دوران تمام رضاکاروںکے ليے جماعت کی طرف سے دوپہر اور رات کا کھانا پیش کیا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ گذشتہ چند برسوں سے جاری ہے اور ہر سال یہ ادارہ جماعت کو تعاون کی درخواست کرتا ہے تاکہ ان کے کاموں میں آسانی پیدا ہو۔ ظہرانے اور عشائیہ کے انتظام کے علاوہ بھی جو تعاون انہیں درکار ہوتا ہے جماعت کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے۔ جماعتی ٹیم ہمہ وقت مستعد ہو کر اس پروگرام کے دوران خدمت انسانیت کی توفیق پاتی ہے۔

یہ فنڈ ریزنگ ایونٹ ہر سال یکم جنوری کی دوپہر بارہ بجے شروع ہو کر رات بارہ بجے تک جاری رہتا ہے اور مالٹا کے تمام مقامی ٹیلیویژن چینلز پر براہ راست نشر ہوتاہے۔ براہ راست نشریات کے دوران جو کہ مالٹا کے تمام ٹیلیویژن چینلز پر نشر کی جارہی تھیں خاکسار (مبلغ سلسلہ مالٹا) سےدوبارتاثرات بھی ليے گئے جس میں قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی تعلیمات پیش کی گئیں۔

افراد جماعت نے جماعتی لوگو والی شرٹس پہن رکھی تھیں جن پر جماعت احمدیہ کا نام، ماٹو اور ویب سائٹ کا پتا درج تھا جو جماعتی تبلیغ کا مسلسل ذریعہ بنی رہیں۔ احباب جماعت نے سٹیج پر ٹیلی تھون میں بھی حصہ لیا اورعطیات کے ليے موصول ہونے والی کالز کا جواب دیا۔

اللہ تعالیٰ آئندہ بھی سلسلہ اور انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین

(رپورٹ:لئیق احمد عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مجلس انصار اللہ فن لینڈ کے شعبہ ایثار کے تحت اولڈ ہوم کا دورہ اور تحائف کی تقسیم

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button