مسجد مبارک باماکو، مالی میں ایک مجلس سوال و جواب کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ باماکو، مالی کو مورخہ ۱۸؍جنوری ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مسجد مبارک میں ایک مجلس سوال و جواب منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ سوالات سے قبل مکرم عمر معاذ صاحب مربی سلسلہ و نائب امیر جماعت احمدیہ مالی نے حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کی اہمیت پر تقریر کی۔

اس نشست میں ۸۷؍احباب و خواتین نے شرکت کی جن میں احمدی احباب کے ساتھ ساتھ غیر از جماعت مہمان بھی شامل تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ غیر از جماعت مہمانوں نے اس پروگرام کو نہایت دلچسپی سے سنا اور اس کے اختتام پر اپنے مثبت تاثرات کا اظہار کیا۔ نشست کا دورانیہ تقریباً اڑھائی گھنٹے پر مشتمل تھا۔
اس پروگرام کو ریڈیو ربوہ ایف ایم باماکو پر براہ راست نشر کیا گیا جس سے مالی کے مختلف علاقوں میں موجود افراد بھی اس مجلس سے مستفید ہوئے۔ مزید برآں ایم ٹی اے سٹوڈیوز کے تعاون سے یہ پروگرام سوشل میڈیا پر بھی لائیو دکھایا گیا۔ برکینا فاسو، آئیوری کوسٹ اور دیگر افریقی ممالک کے ناظرین نے بھی اس پروگرام کو بڑے ذوق و شوق سے دیکھا۔ نیز سوشل میڈیا کے ذریعہ ناظرین نے اپنے سوالات اور پیغامات بھی بھیجے۔
یہ پروگرام نہ صرف جماعت کے پیغام کو مزید پھیلانے کا ذریعہ بنا بلکہ غیر از جماعت مہمانوں کو اسلام احمدیت کی حقیقی تعلیمات سے متعارف کرانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ:واصف شہزاد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ مالی کے سولہویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۴ء کا بابرکت انعقاد