افریقہ (رپورٹس)

گیمبیا کی جماعت یاللباہ (Yallal Ba) میں احمدیہ مسجداور مشن ہاؤس کے سنگ بنیادکی تقریب

مکرم لامین نیابلی صاحب ایریا مشنری فرافینی ایریا تحریر کرتے ہیں کہ گیمبیا کی جماعت یاللباہ (Yallal Ba) کو ایک مسجد اور مشن ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھنے کی توفیق ملی۔

اس موقع پر مورخہ ۲۱؍جنوری ۲۰۲۵ء بروز منگل ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مکرم محمود احمد طاہر صاحب نائب امیر و مبلغ انچارج نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اسی طرح ایریا مشنری فرافینی، ایریا مشنری فونی اور ایریا مشنری بارا اور دیگر معلمین بھی تقریب میں شرکت کے لیے سفر کرکے تشریف لائے تھے۔ مقامی طور پر یاللباہ گاؤں کے الکالو (چیف)، احباب جماعت اور غیر احمدی احباب بھی اس پروگرام میں شامل تھے۔ تقریب کی کُل حاضری ۱۰۰؍کے قریب تھی۔

مکرم عثمان باہ صاحب ایریا مشنری بارا نے آغاز میں تمام حاضرین کو خوش آمدید کہنے کے بعد گاؤں کے الکالو کا ہمیشہ جماعت کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور جماعت احمدیہ یاللباہ کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے مکرم یوبی باہ صاحب مرحوم معلم سلسلہ کی یہاں جماعت کے قیام کے سلسلہ میں انتھک کوششوں کا ذکر کیا۔

اس کے بعد مبلغ انچارج صاحب نے بنیاد میں پہلی اینٹ رکھی اور پھر ایریا مشنریز، الکالو، صدر جماعت اور دیگر معلمین نے باری باری اینٹیں رکھیں۔ آخر پر مبلغ انچارج صاحب نے ان عمارتوں کے بابرکت ہونے اور جلد پایہ تکمیل تک پہنچنے نیز اسلام احمدیت کا حقیقی پیغام پھیلانے کا ذریعہ بننے کے ليے اجتماعی دعا کرائی۔

(رپورٹ:مسعود احمد طاہر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کانگو کنشاسا کے ریجن Inongoمیں مسجد، مشن ہاؤس اور دفاتر کا افتتاح اور جلسہ سالانہ کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button