یورپ (رپورٹس)

جماعت ہیلسنکی، فن لینڈ کا پہلا اجلاسِ عام وجلسہ یوم مصلح موعود

اللہ تعالیٰ کے فضل سے فن لینڈ میں حال ہی میں قائم ہونے والی لوکل جماعت ہیلسنکی کو مورخہ ۲؍فروری۲۰۲۵ء کو نماز ظہر و عصر کے بعد مسجد میں اپنا پہلا ماہانہ اجلاس عام منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ موقع کی مناسبت سے یہ اجلاسِ عام جلسہ یوم مصلح موعود کے طور پر منعقد کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ نظم کے بعد خاکسار (سیکرٹری تربیت و تبلیغ) نے ’’حضرت مصلح موعودؓ کا عشق رسولﷺ‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ بعد ازاں مکرم نفیس احمد صاحب لوکل صدر نے (آن لائن) کچھ گزارشات احباب کے سامنے رکھیں۔ پھر مکرم رضوان احمد صاحب قائم مقام صدر نے اظہار خیال کیا۔ بعد ازاں مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب مبلغ انچارج فن لینڈ نے پیشگوئی مصلح موعود کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی اور دعا کروائی۔

اجلاس کی کُل حاضری ۲۵؍رہی جس میں سات بچے بھی شامل ہیں۔ آخر پر تمام حاضرین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

(رپورٹ:طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: ماہ نومبر و دسمبر۲۰۲۴ء میں مجلس انصاراللہ جرمنی کی بعض مساعی

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button