متفرق

ربوہ کا موسم(۲۱تا ۲۷؍فروری ۲۰۲۵ء)

۲۱؍فروری جمعۃ المبارک کو موسم صاف تھا اور سورج چمک رہا تھا۔ہلکی ٹھنڈی ہوانے موسم کو سرد بنا دیا تھا۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۱؍ اور کم سے کم ۱۰؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ہفتہ کو آسمان کا زیادہ حصہ صاف تھا ، کہیں کہیں آوارہ پھرتے بادل دکھائی دے رہے تھے۔ہلکی ہوا نے موسم میں خنکی پیدا کردی تھی۔ اتوار کو سورج نکلا ہوا تھا اور آسمان بالکل صاف تھا، سہ پہر تک کسی قدر گرمی تھی تا ہم سرِ شام ہی سردی شروع ہوگئی ۔

سوموار کو صبح ہی سے آسمان پر سرمئی رنگ کے گہرے بادل چھا ئے رہے۔ جن کی وجہ سے سورج نہ نکل سکا اور خنکی میں اضافہ محسوس ہورہا تھا۔ جونہی رات بھیگنا شروع ہوئی تو ہلکی بارش نے آ لیااور رات واقعی بھیگ گئی۔ بارش ہونے کا سلسلہ صبح صادق تک جاری رہا۔ منگل کو گذشتہ دن والے بادل آسمان پر قبضہ کیے چھائے رہے۔ شام تک سورج کا منہ نہیں دیکھا گیا۔ تیز ٹھنڈی ہوا کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا تھا۔ بدھ کو بھی دن بھر آسمان بادلوں سے بھرا رہا جس کی وجہ سے سورج نے اپنا منہ نہ دکھایا۔ بادلوں اور ٹھنڈی ہوا نے خنکی بڑھا دی تھی۔ جمعرا ت کے دن آسمان پر گہرے بادل چھائے رہے ، دن بارہ بجے کے بعد وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوتی رہی ، تاہم محکمہ موسمیات کی طرف سے تیز بارش کی اطلاع تھی۔ لوگو ں نے ہلکی بارش پر ہی اکتفا کیا۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۱؍ اور کم سے کم ۱۲؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ (ابو سدید)

مزید پڑھیں: ربوہ کا موسم (۱۴تا۲۰؍فروری٫۲۰۲۵)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button