یورپ (رپورٹس)

بوسنیا کی مسجد بیت الاسلام میں ایک تربیتی اجلاس کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بوسنیا کو مسجد بیت الاسلام میں مورخہ ۲۶؍دسمبر۲۰۲۴ء کو ایک مشترکہ تربیتی و تبلیغی اجلاس منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

اجلاس کا آغاز خاکسار (صدر جماعت) کی زیرصدارت تلاوت قرآن کریم اور نظم سے ہوا۔ خاکسار نے اپنی تقریر میں اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد بیان کیا۔ مکرم مرنس اووڈچ صاحب نے ’’ایم ٹی اےکا آسمانی نظام‘‘ اور مکرم دانیال شران صاحب نے ’’جماعت احمدیہ کی خدمت اسلام‘‘ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔

اس اجلاس میں ۱۴؍غیر از جماعت احباب پر مشتمل ایک وفد تقریباً ۱۵۰؍کلومیٹر کا سفر طے کر کے جماعت احمدیہ کی دعوت پر شریک ہوا۔ وفد کے ایک نمائندہ نے جماعت احمدیہ کے ساتھ خدمتِ انسانیت کے حوالے سے اپنے مثبت تجربات بیان کیے اور کہا کہ جماعت اسلامی تعلیمات کے مطابق جو بے لوث خدمات سرانجام دے رہی ہے وہ قابل تعریف ہیں۔

صدارتی تقریر کے بعد اجتماعی دعا کے ساتھ اجلاس کا باقاعدہ اختتام ہوا۔ دعا کے بعد غیر احمدی مہمان جن کی تعداد ۲۰؍ سے زائد تھی کو جماعت کی لائبریری دکھائی گئی جہاں انہوں نے اپنی دلچسپی کے مطابق لٹریچر حاصل کیا اور انہیں بوسنین ترجمہ قرآنِ کریم کے نسخے بطور تحفہ پیش کیے گئے۔

آخر میں تمام حاضرین کی تواضع کھانے سے کی گئی۔ اجلاس کی کل حاضری ۵۸؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: مفیض الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ کوسوو میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button