https://youtu.be/Zvku9VzKwUA محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ڈنمارک کو مورخہ ۱۸؍جنوری ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ مسجد نصرت جہاں، کوپن ہیگن میں ’’خدمت دین کو اک فضل الٰہی جانو‘‘ کے موضوع پر وقف نو سیمینار منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس سال کا یہ دوسرا سیمینار ہے جو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے موصولہ ہدایت کے مطابق منعقد کیا گیا۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت مکرم محمد زکریا خان صاحب امیر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ ڈنمارک نے کی۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد آپ نے اپنی افتتاحی تقریر میں واقفین نو اور والدین کو چند نصائح کیں اور دعا کرائی۔ بعد ازاں ڈاکٹر رضا المحسن صاحب نے سیمینار کے موضوع پر ایک تقریر کی اور مکرم خاور احمد صاحب نے پیشہ کے انتخاب کے حوالے سے واقفین نو کو معلومات فراہم کیں۔ اس کے بعد مختلف مواقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے واقفین نو کو جو نصائح فرمائی ہیں ان کے ویڈیو کلپس دکھائے گئے۔ بعدہٗ ایک ڈسکشن پروگرام ہوا جس میں واقفین نو اور والدین کو علیحدہ گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ اس سیمینار کے اختتام پر خاکسار (نیشنل سیکرٹری وقف نو) نے مرکز سے موصولہ ہدایات اور سالانہ پروگرام کے حوالے سے احباب کو معلومات دیں۔ اس سیمینار کی حاضری ۷۶؍رہی۔ الحمدللہ (رپورٹ: محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: لجنہ اماء اللہ لٹویا کا پہلا جلسہ سیرة النبى ﷺ