مجلس خدام الاحمدیہ باماکو،مالی کی ایک وقار عمل مہم

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۹؍جنوری ۲۰۲۵ء کو مجلس خدام الاحمدیہ باماکو، مالی کے تحت Djelibougou کے علاقہ میں ایک وقار عمل کا انعقاد کیا گیا۔
یہ مہم علاقہ کے سلائی سینٹر کے قریب واقع مسجد اور اس کے اطراف کی صفائی کے لیے مخصوص تھی۔ وقار عمل سے قبل خدام کو کام کی تقسیم اور حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا تاکہ ہر ذمہ داری مؤثر طریقہ سے مکمل ہو سکے۔ اس مہم میں ۳۲؍خدام نے نہایت خلوص اور محنت کے ساتھ بھرپور حصہ لیا۔ تین گھنٹوں میں مسجد اور اس کی اطراف کے علاقہ کی صفائی کی گئی۔
علاقہ کے میئر صاحب اس موقع پر موجودتھے جنہوں نے وقار عمل کے دوران خدام کے جذبہ خدمت خلق کو سراہا۔ اہل علاقہ نے بھی خدام کے اس اقدام پر خووشنودی کا اظہار کیا اور دعائیں بھی دیں۔
اللہ تعالیٰ ان خدمات کو قبول فرمائے اور خدام الاحمدیہ کو دین اور انسانیت کی مزید خدمات کے مواقع عطا فرمائے۔آمین
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ تنزانیہ کے وفد کی وزیر خارجہ تنزانیہ سے ملاقات