افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کانگو کنشاسا کے ریجن Inongoمیں مسجد، مشن ہاؤس اور دفاتر کا افتتاح اور جلسہ سالانہ کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ کانگو کنشاسا کے ریجن Inongo میں مورخہ ۱۰؍دسمبر ۲۰۲۴ء کو مکرم خالد محمود شاہد صاحب امیر جماعت احمدیہ کانگو کنشاسا نے ایک مسجد، مشن ہاؤس اور بعض دفاتر کا افتتاح کیا۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

جلسہ سالانہ Inongo:اسی روز بعد از افتتاح جلسہ سالانہ کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا۔ جلسہ کا آغاز تقریب پرچم کشائی سے ہوا جس کے بعد دعا ہوئی۔ اس جلسہ کے دو اجلاسات تھے۔ جلسہ کے اختتام پر حاضرین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

سنگ بنیاد ڈسپنسری Inongo:مورخہ ۱۰؍دسمبر۲۰۲۴ء کو مکرم امیر صاحب نے Inongoمیں ایک ڈسپنسری کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ تقریب سنگ بنیاد میں نائب گورنر صوبہ نے بھی شرکت کی۔ موصوف نے امیر صاحب کے بعد ایک بنیادی پتھر رکھا اور تیسرا پتھر مکرم شمس Bokongoصاحب ریجنل مبلغ نے رکھا۔

نائب گورنر صوبہ کے ساتھ ملاقات:مورخہ ۱۱؍نومبر ۲۰۲۴ء کو مکرم امیر صاحب کی قیادت میں جماعتی وفد نے نائب گورنر Tresor Mfuru Ngonkeسے ملاقات کی اور ان کو جماعت کا تعارف کرایا نیز جماعتی لٹریچر بھی دیا۔

اللہ تعالیٰ ان تمام مساعی کو قبول فرماتے ہوئے جماعت احمدیہ کانگو کنشاسا کو مزید ترقیات سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ: شاهد محمود خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: گیمبیا میں جماعتی ہیڈکوارٹر بانجل/کومبو میں ایک مسجداور مشن ہاؤس کے سنگ بنیادکی تقریب

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button