یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ فن لینڈ کے شعبہ ایثار کے تحت اولڈ ہوم کا دورہ اور تحائف کی تقسیم

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۳؍فروری ۲۰۲۵ء کو مجلس انصار اللہ فن لینڈ کے ممبران نے شعبہ ایثار کے تحت دارالحکومت کے ایک بڑے اولڈ ہوم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ممبران نے وہاں مقیم بزرگ اور بیمار افراد کے ساتھ وقت گزارا، ان سے گفتگو کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

اس دوران تقریباً ۱۵۰؍افراد میں نئے سال کی مناسبت سے تحائف تقسیم کیے گئے جن میں موسم سرما کے لیے گرم مفلرز، شالز، ٹوپیاں اور دستانے شامل تھے۔ اولڈ ہوم کی انتظامیہ نے اس فلاحی پروگرام میں بھرپور تعاون کیا۔ انصار نے دو گروپس میں تقسیم ہو کر بزرگوں سے ملاقات کی جن میں سے اکثریت کی عمر ۸۰تا ۱۰۰؍سال کے درمیان تھی۔

اس موقع پر جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور فلاحی خدمات کا ذکر بھی کیا گیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ تحائف وصول کرکے بزرگوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ اولڈ ہوم کی انتظامیہ نے بتایا کہ کئی بزرگوں سے شاذ و نادر ہی کوئی ملنے آتا ہے اور اس نوعیت کے تحائف بھی کم ہی ملتے ہیں جس کے باعث انہیں بے حد مسرت ہوئی ہے۔

اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: شعبہ تربیت کے تحت فن لینڈ کی بعض جماعتوں کا دورہ

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button