افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ترانوےویں (۹۳) طالب علم کا تکمیلِ حفظ قرآن کا اعزاز

خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۶؍فروری ۲۰۲۵ء بروز جمعرات مدرسۃ الحفظ کے ایک اور طالب علم عزیزم عبدالقدوس ولد محترم کلیمنٹ اوووسو صاحب(Mr. Clement Owusu) نے تکمیل حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ الحمدللہ۔

عزیزم نومبر ۲۰۲۱ء میں مدرسۃ الحفظ میں داخل ہوئے اور ۳ سال ۳ ماہ اور ۶ دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ عزیزم پیدائشی احمدی نہیں۔ ۹سال کی عمر میں عزیزم کے ماموں مکرم امیسا صالیہ Amissah Salia جو کہ ایک مخلص احمدی ہیں نے ان کو اپنی زیر تربیت رکھا۔ ابتدائی دینی معلومات سکھانے کے ساتھ ساتھ ناظرہ قرآن کریم بھی پڑھایا۔

بحیثیت استاد مورخہ ۶؍فروری بروز جمعرات مکرم حافظ خلیق بشیر صاحب نے ان سےآخری سبق سنا۔
مدرسۃ الحفظ کے آغاز(یکم مارچ ۲۰۰۵ء) سے اب تک اس ادارے سے ۹۳طلبہ قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ الحمدللہ۔

(رپورٹ: حافظ مبشر احمد جاوید۔ مربی سلسلہ و انچارج مدرستہ الحفظ گھانا)

مزید پڑھیں: مدرسۃ الحفظ سیرالیون کے چھٹے طالبعلم کا تکمیلِ حفظِ قرآن کا اعزاز

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button