یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ فن لینڈ کے تحت اولڈ ہوم کا دورہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ فن لینڈ کے ممبران نے مورخہ ۱۶؍جنوری ۲۰۲۵ء کو ہیلسنکی میں واقع اولڈ ہوم کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد وہاں مقیم بزرگوں کے ساتھ وقت گزارنا، ان کی تنہائی کو کم کرنا، جماعت احمدیہ کا محبت بھرا پیغام پہنچانا اور نئے سال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنا تھا۔

اس پروگرام اور تحائف کی تیاری مکرم وقار جاوید صاحب قائد ایثار کی زیر نگرانی کی گئی جس دوران بزرگوں کے لیے نئے سال کے تحفے تیار کیے گئے جن میں دستانے، سکارف اور ٹوپیاں شامل تھیں۔

مجلس کے ممبران نے اولڈ ہوم میں مقیم بزرگوں کے تین سے چار گروپس سے ملاقات کی۔ ہر گروپ کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی گئی جس میں جماعت احمدیہ کا تعارف بھی کروایا گیا۔ اس پروگرام میں خاکسار (صدر مجلس انصار اللہ) کے ساتھ مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب مبلغ انچارج اور دیگر انصار نے شرکت کی۔

اس دورہ کے دوران ۱۰۱؍بزرگوں کو تحائف پیش کیے گئے اور ان کے ساتھ ہمدردی اور محبت کے جذبات کے ساتھ گفتگو کی گئی۔

مجلس کے اس اقدام کو بزرگوں نے بہت سراہا اور انتظامیہ نے بھی اس کاوش کی بھرپور تعریف کی۔

اس سے قبل گرمیوں میں مجلس انصار اللہ نے اسی اولڈ ہوم میں پاکستانی کھانے کا سٹال لگایا تھا جہاں بزرگوں کے ساتھ گھلنے ملنے اور جماعت کا تعارف کرانے کا موقع ملا تھا۔الحمدللہ

(رپورٹ:فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: ’عربی زبان اور کیلیگرافی‘ کے موضوع پر لندن کے Battersea Arts Centre میں خصوصی نمائش

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button