افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ سیرالیون کے چھٹے طالبعلم کا تکمیلِ حفظِ قرآن کا اعزاز

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۳۰؍جنوری ۲۰۲۵ء بروز جمعرات، مدرسۃ الحفظ سیرالیون کے طالبعلم عزیزم حسن سیسے (Hassan Sesay)نے مدرسۃ الحفظ کےچھٹے حافظِ قرآن ہونے کا بابرکت اعزاز اپنے نام کیا۔ فالحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز عزیزم، اس کے اہلِ خانہ اور جماعت کے لیے مبارک فرمائے۔آمین

عزیزم حسن سیسے مکرم محمد لامین سیسے صاحب اور مکرمہ ماسا سیسے صاحبہ آف Moyamba کے صاحبزادے ہیں۔ اگست ۲۰۲۲ء میں مدرسۃ الحفظ میں داخل ہوئے اور دو سال دو ماہ میں خاکسار (استاد مدرسۃ الحفظ) کی زیرِ نگرانی قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔مکرم طاہر احمد بھٹی صاحب پرنسپل جامعۃالمبشرین نے عزیزم سے آخری سبق سنا اور دعا کرائی جبکہ اساتذہ جامعۃ المبشرین نے عزیزم کو تکمیلِ حفظ پر مبارکباد پیش کی۔

مدرسۃ الحفظ سیرالیون کا آغاز جون ۲۰۲۱ء میں محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی شفقت اور منظوری سے ہوا۔ تدریس کی ابتدا کُل ۵ سیرالیونین طلبہ اور ایک استاد(خاکسار)سے ہوئی اور اِس وقت زیرِ تعلیم طلبہ کی کُل تعداد ۱۵ ہے جن میں سے ۱۳ سیرالیونین جبکہ دو پاکستانی ہیں۔جولائی ۲۰۲۴ء میں مدرسۃ الحفظ میں دوسرے استاد حافظ محمد آصف صاحب کا تقرر ہوا۔اس وقت کل دو اساتذہ خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ : حافظ اسداللہ وحید مربی سلسلہ۔استاد مدرسۃ الحفظ سیرالیون)

مزید پڑھیں: لیسوتھو میں دوسرے قرآن سیمینار اور دو خدام کی تقریب آمین کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button