امریکہ (رپورٹس)

ریو دی جنیرو، برازیل کے دو کالجز میں اسلام احمدیت کے تعارف پر مبنی لیکچرز

اللہ تعالیٰ کےفضل سے خاکسار (مبلغ سلسلہ) کو ایک پروفیسر دوست کی وساطت سے ایک کالج کے سیکنڈری سکول کے طلبہ کو ’اسلام‘ کے موضوع پر لیکچر دینے کا موقع ملا جس میں اسلام احمدیت کا تفصیلی تعارف کرایا گیا۔ نیز حضرت مسیح ناصریؑ کے بارے میں اسلامی عقیدہ کی روشنی میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے دعویٰ کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ یہ لیکچر اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت کامیاب رہا۔ لیکچر کے بعد طلبہ کے سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔

اسی طرح ایک اَور سکول کے نویں کلاس کے طلبہ کو بھی لیکچر دینے کا موقع ملا۔ اس سے قبل اس سکول کے اساتذہ کے ساتھ ایک میٹنگ کر کے ان کو اسلام اور احمدیت کا تعارف کرانے کا موقع ملا تھا۔ اس لیکچر میں بھی اسلام احمدیت کا تفصیلی تعارف کرایا گیا۔نیز اسلامی احکامات کی حکمت اور ان کے فوائد اور موجودہ حالات میں ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ طلبہ کے سوالات کے جواب بھی دیے گئے۔ نیز ان میں جماعت احمدیہ کے تعارف پر مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

(رپورٹ:حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: ریو دی جنیرو، برازیل کی پارلیمان میں پہلے پیس سمپوزیم کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button