بنگلہ دیش میں معلمین وقف جدید کے ریفریشر کورس کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے ۳۰؍معلمین وقف جدید کے لیے مورخہ ۴تا۱۳؍نومبر ۲۰۲۴ء دس روزہ ریفریشر کورس جماعت کے ہیڈکوارٹر بخشی بازار، ڈھاکہ میں منعقد ہوا۔

اس ریفریشر کورس میں ترجمۃ القرآن، حدیث، حضرت مسیح موعودؑ کی کتب، مخالفین کے اعتراضات اور موازنہ مذاہب جیسے موضوعات پر کلاسز منعقد ہوئیں۔ مکرم شاہ محمد نورالامین صاحب، مکرم شیخ مستفیض الرحمٰن صاحب، مکرم زبیر احمد صاحب اور مکرم ہزاری احمد المنعم صاحب مربیان سلسلہ نے ان کلاسز میں اساتذہ کے فرائض سرانجام دیے۔ مکرم عبدالاول خان چودھری صاحب نیشنل امیر و مبلغ انچارج نے بھی ایک کلاس لی۔ علاوہ ازیں نیشنل عاملہ کے مختلف ممبران سے میدانِ عمل میں خدمات سرانجام دینے کے حوالے سے مفید مشاورت اور تبادلۂ خیالات بھی ہوا۔
بنگلہ دیش کے مشہور ملٹی نیشنل کمپنی PRAN-RFL کے چیئرمین احسن خان چودھری صاحب نے ایک روز تقریر کی اور معلم صاحبان سے تبادلہ خیالات کیا۔
اس ریفریشر کورس کے اختتام پر امتحانات بھی ہوئے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے معلمین میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
معلم صاحبان کو تین گروپس شجاعت، رفاقت اور امانت میں تقسیم کر کے والی بال کا ایک ٹورنامنٹ بھی ہوا جس میں شجاعت گروپ فاتح قرار پایا۔
(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: سری لنکا کے شہر Puttalam میں مسجد بیت الخبیر کا افتتاح