افریقہ (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ سینیگال کے نیشنل اجتماع ۲۰۲۴ء کا کامیاب انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصاراللہ سینیگال کو اپنا نیشنل اجتماع مورخہ ۲۶و۲۷؍اکتوبر۲۰۲۴ء احمدیہ مشن ڈاکار میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

مورخہ ۲۵؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک ہی ملک کے طول و عرض سے انصار کی قافلہ در قافلہ آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا۔

مورخہ۲۶؍اکتوبر بروز ہفتہ اجتماع کا آغاز باجماعت نماز تہجد، فجر اور درس القرآن کے ساتھ ہوا۔ آٹھ بجے ناشتہ کے بعد انصار تیاری کر کے اجتماع گاہ تشریف لے آئے۔ ساڑھے نو بجے مکرم مالک گئیی صاحب صدر مجلس انصار اللہ سینیگال نےمجلس کا جھنڈا اور مکرم ناصر احمد سدھو صاحب امیر جماعت احمدیہ سینیگال نے قومی پرچم لہرایا۔

بعد ازاں افتتاحی اجلاس منعقد ہوا اور علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔ دوپہر نماز ظہر و عصر کے بعد کھانا پیش کیا گیا اور وقفہ برائے آرام ہوا۔ شام کو ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ نماز مغرب و عشاء کے بعد ایک مجلس سوال و جواب ہوئی۔

اگلے روز کا آغاز باجماعت نماز تہجد، فجر اور درس القرآن کے ساتھ ہوا۔ سات بجے سے نو بجے تک ورزشی مقابلہ جات کا سلسلہ جاری رہا۔ اسی طرح ناشتہ کے بعد فائنل علمی مقابلہ جات ہوئے۔ تمام شاملین انصار نے بھرپور جوش و جذبے سے تمام پروگراموں میں حصہ لیا۔ گیارہ بجے علمی و تربیتی مجلس کا انعقاد ہوا جس میں مختلف موضوعات پر تقاریر پیش کی گئیں۔

دوپہر ایک بجے اختتامی اجلاس کا آغاز ہوا جس میں نمایاں پوزیشنز لینے والے انصار میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ دعا کے ساتھ اجتماع اختتام پذیر ہوا۔

نماز ظہر و عصر اور کھانے کے بعد تمام انصار واپسی کے سفر پر روانہ ہو گئے۔

اللہ تعالیٰ تمام انصار کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں میں برکت ڈالے اور اجتماعات کے بابرکت ثمرات سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ:حافظ مصور احمد مزمل۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: لجنہ اماءاللہ گیمبیا کی مجلس شوریٰ اور انیسویں(۱۹) نیشنل سالانہ اجتماع ۲۰۲۴ء کا انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button