اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواستہائے دعا
٭…فرحان احمد صاحب واقف زندگی تحریر کرتے ہیں کہ ایک لمبے عرصہ سے خاکسار کی بائیں آنکھ میں تکلیف ہے۔ اب آنکھ کا لینز تبدیل ہونا ہے۔ خاکسار اپنے علاج کے سلسلہ میں گھانا سے برطانیہ آیا ہے جہاںمورخہ ۹؍فرروی ۲۰۲۵ءکو ڈاکٹر عمران مسعود صاحب نے برمنگھم میں سرجری کی ہے۔
٭…فرحت احمد صاحب مربی سلسلہ نظارت نشر و اشاعت قادیان تحریر کرتے ہیں کہ گذشتہ چند روز سے خاکسار کے والد محترم ظفراللہ خان صاحب جماعت احمدیہ ساندھن آگرہ، بھارت دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور کافی بیمار ہیں۔ تاہم اللہ تعالیٰ کے خاص فضل اور رحم سے اس وقت آرام ہے۔ الحمدللہ
٭… عطاءالحئی صاحب سائپرس سے دعا کی درخواست کرتے ہیں کہ ان کی خوشدامن بشریٰ مسرت صاحبہ اہلیہ عبدالمنیم صاحب سکنہ ربوہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں جن میں شوگر، معدے کے مسائل اور ٹائیفائیڈ شامل ہیں۔
احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ مریضان کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، علاج کے بعد ہر قسم کی پیچیدگیوں سے بچائے رکھے نیز ہر بیماری اور تکلیف کو دُور فرما کر اپنی خاص رحمت و فضل کے نظارے دکھائے۔ آمین
نمایاں کامیابی
باسط احمد صاحب مبلغ سلسلہ بواکے، آئیوری کوسٹ تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مورخہ ۲۶؍نومبر۲۰۲۴ء بروز منگل خاکسار کی بیٹی عزیزہ ریحانہ کوکب کو امسال اپنی میڈیکل گریجوایشن کی ڈگری مکمل کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ تقریب گریجوایشن الحسن وترا یونیورسٹی،بواکے،آئیوری کوسٹ کے ہال میں چار جیوری ممبران اور کثیر التعداد پروفیسرز اور طلبہ اور احباب جماعت کی موجودگی میں بڑی حسن وخوبی سے منعقد ہوئی جس میں جیوری نے ’’مینشن ویری آنریبل‘‘ کے ساتھ عزیزہ کو ڈاکٹر کی ڈگری سے نوازا اور صدر جیوری نے اعلان کیا کہ ہماری یونیورسٹی سے پہلی ایشیائی ڈاکٹر،پہلی پاکستانی ڈاکٹر اور احمدیہ کمیونٹی کی پہلی لیڈی ڈاکٹر کا منفرد اعزاز ریحانہ کوکب کو ملا ہے۔نیز کہا کہ نہایت عمدگی کے ساتھ موصوفہ نے اپنا مقالہ لکھا جو اس قابل ہے کہ اس کے تراجم انٹرنیشنل جرائد میں چھاپے جائیں اور جیوری اس کی سفارش کرتی ہے۔ مزید یہ بھی کہا کہ عزیزہ کے حجاب میں رہ کر تعلیم حاصل کرنے، نہایت اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ کرنے اور دس سے زائد ایسوسی ایشنز کی ممبر ہونے پر یہ بات عیاں ہے کہ اس کی اچھی تربیت ہوئی ہے اور اس کا تعلق نہایت اعلیٰ کمیونٹی سے ہے۔
الغرض پروفیسرز نے عزیزہ کی بہت تعریف کی جس کا سہرا جماعت احمدیہ کے سر ہے جو یقیناً احمدیت کی خاموش تبلیغ ہے۔ نائب امیر صاحب آئیوری کوسٹ نے خاکسار سے بیان کیا کہ آج کی تقریب لوگوں کے دلوں میں نقش رہے گی اور احمدیت کے حوالے سے انہیں یاد رہے گی کہ کسی احمدی لڑکی نے یہاں سے ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی۔احباب جماعت سے عزیزہ کی مزید کامیابیوں اور ترقیات کے لیے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ یہ اعزاز جماعت احمدیہ عالمگیر اور عزیزہ کے لیے ہر لحاظ سے مبارک فرمائے۔ آمین
٭…٭…٭
الفضل انٹرنیشنل میں مضامین؍رپورٹس اور اعلاناتِ دعا بھجوانے کے لیے:
(احباب اطلاعات و اعلانات صدر جماعت کی تصدیق کے ساتھ بھجوائیں)
WhatsApp/Telegram: +44 7566 234466
email: [email protected]