اصل نیکی وہی ہے جو سنتِ نبویؐ کےمطابق کی جائے
حضرت انس بن مالکؓ بيان کرتے ہيں کہ تين شخص نبی صلي اللہ عليہ وسلم کی ازواج کے گھروں پر آئے اور نبی کریمﷺ کی عبادت کے بارے میں معلوم کیا۔ آپؐ کی عبادت کا معلوم ہونے پر ایک نے کہا میں رات بھر نماز پڑھوں گا، دوسرے نے کہا میں ہمیشہ روزہ رکھوں گا اور کبھی نہیں چھوڑوں گا اور تیسرے نے کہا کہ میں عورتوں سے الگ رہوں گا اور کبھی شادی نہیں کروں گا۔ رسول کریمﷺ کو ان کی یہ بات معلوم ہوئی تو فرمایا: اللہ کی قسم! میں تم سے زیادہ اللہ کے حضور عاجزی کرتا ہوں اور تم سے زیادہ اُس کی ناراضگی سے ڈرتا ہوں مگر میں روزہ بھی رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہو ں اور نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں اور عورتوں سے شادی بھی کرتا ہوں۔ سو جس نے میرے طریقے کو ناپسند کیا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔
(بخاری کتاب النکاح باب الترغیب فی ا لنکاح حدیث نمبر ۵۰۶۳)
مزید پڑھیں: اللہ تعالیٰ کی واحدانیت کے اقرار کی اہمیت