یورپ (رپورٹس)

’عربی زبان اور کیلیگرافی‘ کے موضوع پر لندن کے Battersea Arts Centre میں خصوصی نمائش

اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ Earlsfield یوکے، نیشنل شعبہ تبلیغ یوکے اور ریویوآف ریلیجنز کے زیر اہتمام لندن میں قائم Battersea Arts Centre میں ایک خصوصی نمائش ’عربی زبان اور کیلیگرافی‘ کے موضوع پر مورخہ ۱۱ تا ۱۵؍فروری لگائی گئی ہے۔ نیز یہاں پر ریویو آف ریلیجنز کے القلم پراجیکٹ کے تحت نمائش دیکھنے والے زائرین کے لیے قرآن کریم کی ایک آیت کریمہ اپنے ہاتھ سے لکھنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

لجنہ اماء اللہ Earslfield کی انتظامیہ کی ایک رکن نے نمائش کا پس منظر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ لجنہ اماء اللہ کے تبلیغی سلیبس میں مختلف عالمی دنوں کے موقعوں پر نمائش وغیرہ لگانے کی تلقین کی گئی ہے۔ چنانچہ ہم نے نمائش لگانے کی غرض سے مختلف Venuesسے رابطہ کیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیں Battersea Arts Centre کی طرف سے وہاں پر پانچ دنوں کے لیے ’کیلیگرافی‘ سے متعلق نمائش لگانے کی پیشکش ہوئی جسے ہم نے بخوشی قبول کرلیا۔ اس وقت ہمیں بالکل معلوم نہیں تھا کہ ہم نے کیا کرنا ہے اور کس طرح نمائش لگانی ہے۔ چنانچہ لجنہ اماء اللہ کی نیشنل ٹیم سے اس بارہ میں راہنمائی لی گئی۔ انہوں نے نیشنل شعبہ تبلیغ یوکے سے رابطہ کیا جنہوں نے ہماری خصوصی معاونت کی۔ نیز کیلیگرافی کے سلسلہ میں مایہ ناز احمدی خطاط مکرم رضوان بیگ صاحب سے رابطہ ہوا جنہوں نے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا اور ’عربی زبان اور کیلیگرافی‘ سے متعلق خصوصی نمائش لگائی۔ خلاصہ کلام یہ کہ اللہ تعالیٰ نے خود ہی سے سب انتظام فرمائے اور ہم یہ سوچ کر حیران ہوجاتے ہیں کہ کس طرح حضور انور کی دعاؤں کے نتیجہ میں سب راستے کھلتے گئے اور تمام امور احسن طریق پر انجام پائے۔

اس نمائش کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف لوگ اور گروپس دیکھنے آرہے ہیں۔ اسی طرح احمدی احباب و خواتین بھی اس تاریخی نمائش سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ نمائش ۱۵ فروری تک روزانہ صبح ساڑھے نو تا رات ۸ بجے تک کھلی ہوتی ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کے نیک نتائج پیدا فرمائے اور سعید روحوں کی اسلام احمدیت کی طرف راہنمائی فرمائے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button