متفرق
علاماتُ المقرَّبین
وہ آسمان سے باران رحمت کی مانند نازل ہوتے ہیں
امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
ان کی ایک علامت یہ ہے کہ وہ آسمان سے باران رحمت کی مانند نازل ہوتے ہیں جسے بنجر زمین کی طرف لے جایا جاتا ہے اور وہ (مقربین) لوگوں کو اپنے پانی کی طرف کپڑے سے اشارہ کر کے بلاتے ہیں۔ اور وہ اپنی کشش کی طاقت سے لوگوں کے دلوں کو ان کے سینوں سے کھینچ لیتے ہیں اور وہ لوگ ان کی طرف دوڑ پڑتے ہیں اور ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے۔
(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۸۵)
مزید پڑھیں: خِلقتِ اِنس میں ہے اُنس و محبت کاخمیرگر محبت نہیں بیکار ہے انساں ہونا