حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

کرکٹ:چیمپئنزٹرافی ۲۰۲۵ء کی تیاری کے لیے پاکستان، نیوزی لینڈاورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین ایک روزہ سہ فریقی ٹورنامنٹ جاری ہے۔لاہورمیں ہونے والے پہلے میچ میں کی وی ٹیم نے پاکستان کو بآسانی ۷۸؍رنزسے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈنے مقررہ پچاس اوورزمیں ۶؍وکٹوں کے نقصان پر ۳۳۰؍ رنز بنائے۔گلین فلپس(Glenn Philips)نے صرف ۷۴؍گیندوں پر۱۰۶؍رنزکی دھواںدار اننگز کھیلی۔کین ولیمسن(Kane Williamson)نے ۵۸؍جبکہ ڈیرل مچل (Daryl Mitchell)نے ۸۱؍رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ۲۵۲؍ رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ فخرزمان نے ۶۹؍گیندوں پر جارحانہ ۸۴؍رنزبنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر (Mitchell Santner)نے ۴۱؍رنزکے عوض تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ٹورنامنٹ کا دوسرامقابلہ بھی لاہور میں ہوا جس میں نیوزی لینڈنے جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں سے پچھاڑدیا۔کین ولیمسن کی ۱۳۳؍رنزکی ناقابلِ شکست باری کی بدولت کیوی ٹیم نے ۳۰۵؍رنزکا ہدف بآسانی حاصل کرکےفائنل میں جگہ بنالی۔اس میچ میں جنوبی افریقہ کے میتھیو بریزکی (Matthew Breetzke)اپنے پہلے ون ڈے میچ میں۱۵۰؍رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

آسٹریلیااورسری لنکاکےمابین گال کےمیدان پر کھیلاگیادوسرا ٹیسٹ بھی آسٹریلیانےنووکٹوں سے جیت کر وارن ،مرلی دھرن ٹرافی دو۔صفر سے اپنے نام کرلی۔میزبان سری لنکن ٹیم نے پہلی باری میں ۲۵۷؍رنزبنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نےکپتان سٹیون سمتھ(Steven Smith)اورایلیکس کیری(Alex Carey) کی شاندارسینچریوں کی بدولت ۴۱۴؍رنز بنائے۔سری لنکا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگزمیں ۲۳۱؍رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔مہمان ٹیم نے ۷۵؍رنزکا ہدف صرف ایک وکٹ کھوکرپوراکرلیا۔

بھارت بمقابلہ انگلینڈ،تین ایک روزہ میچزکی سیریزکے پہلے دومقابلوں میں بھارت نے انگلش ٹیم کو چاروں شانے چِت کردیا۔ ناگپور میں ہونے والے پہلے میچ میں انگلینڈ نے۲۴۸؍ رنز بنائے۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف۶۸؍گیندیں قبل چھ وکٹوں کے نقصان پرپوراکیا۔کٹک میں کھیلےگئے دوسرےمیچ میں بھی میزبان ٹیم نے کپتان روہت شرما (Rohit Sharma)کے ۱۱۹؍رنزکی بدولت بآسانی فتح حاصل کی۔

رگبی:رگبی یونین کی Six Nationsچیمپئن شپ ۲۰۲۵ء کے دوسرے راؤنڈ میں اٹلی نے ویلز کو۲۲۔۱۵؍آئرلینڈ نے سکاٹ لینڈکو۳۲۔۱۸؍جبکہ انگلینڈنے فرانس کو سنسنی خیزمقابلہ کے بعد۲۵؍کےمقابلہ میں ۲۶؍پوائنٹس سے شکست دے دی۔

ٹینس:نیدرلینڈزمیں ہونے والاروٹرڈَیم اوپن اسپین کے Carlos Alcarazنے جیت لیا۔فائنل میں انہوں نے آسٹریلیا کے Alex de Minaurکوچھ چار، تین چھ اورچھ دوکے اسکورسے شکست دی۔۲۱؍سالہ Alcarazکے کیرئیرکا یہ۱۷واں اے ٹی پی جبکہ پہلا انڈورہارڈکورٹ ٹائیٹل ہے۔

سُپربال ۲۰۲۵ء:امریکہ کی نیشنل فٹ بال لیگ کا فائنل Philadelphia Eaglesنےجیت لیا۔۹؍فروری کوNew Orleansمیں ہونے والے ۵۹ویں سُپربال میں Eaglesنے Kansas City Chiefsکو۲۲؍کے مقابلہ میں ۴۰؍پوائنٹس سے شکست دے کرسات سال بعد یہ ٹائیٹل جیت لیا۔

(’ن م طاہر‘)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button