افریقہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا کے چالیسویں نیشنل سالانہ اجتماع ۲۰۲۴ء کا انعقاد

مکرم سعید سمبا سو صاحب سیکرٹری اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا کو مورخہ ۲۷تا۲۹؍دسمبر۲۰۲۴ء اپنا چالیسواں نیشنل اجتماع اپر ریور ریجن کے شہر بصے میں موجود ناصر احمدیہ مسلم سینئر سیکنڈری سکول میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔الحمدللہ

اس سال کے اجتماع کا مرکزی موضوع ’’نماز‘‘ تھا۔ اجتماع میں شمولیت کے لیے خدام اور اطفال جمعرات کو ہی آنا شروع ہوگئے تھے اور آمد کا سلسلہ انفرادی اور قافلوں کی صورت میں بھی جاری رہا۔

جمعہ کی صبح نماز تہجد سے اجتماع کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ جمعہ کو بعد از ناشتہ تقریب پرچم کشائی منعقد ہوئی جس میں مکرم سیکو جامع صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا نے خدام الاحمدیہ کا پرچم لہرایا اور اجتماعی دعا کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا۔ پہلے اجلاس کی کارروائی صبح دس بجے شروع ہوئی۔ تلاوت قرآن کریم اور عہد کے بعد صدر صاحب نے اپنی افتتاحی تقریر میں خدام کو ان کی مقدس مذہبی اور اخلاقی ذمہ داریوں نیز اجتماع کے دنوں میں بالخصوص دعاؤں کی طرف توجہ دلائی۔

اس تقریب میں یو آر آر (Upper River Region)کے ڈپٹی گورنر جناب لامین جاٹے صاحب نے بھی شرکت کی جنہوں نے صحت اور تعلیمی شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر جماعت کی تعریف کی۔ یوآرآر امیگریشن کے ڈپٹی کمشنر جناب زکریا ڈاربو صاحب نے نوجوانوں کو یورپ کی طرف غیر قانونی ہجرت کے خطرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ آپ نے اعداد و شمار پر روشنی ڈالی کہ صرف ۲۰۲۴ء میں گیمبیا سے ۱۸؍سال سے کم عمر بچے اور دوسرے بہت سے نوجوان غیر قانونی منتقلی کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس اجلاس کےبعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطبہ جمعہ سننے کے لیے تمام احباب ہال میں جمع ہوئے۔ اس کے بعد نماز جمعہ و عصر جمع کرکے ادا کی گئیں۔

اجتماع کے دوران متعدد دینی موضوعات پر تقاریر کی گئیں اور درس دیے گئے۔ مختلف خدام اور اطفال کی طرف سے عربی قصیدہ بھی پیش کیا گیا۔

اجتماع کے دوران مختلف علمی اور ورزشی مقابلے بھی منعقد ہوئےجن میں پوزیشن لینے والے خدام و اطفال میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اجتماع کے موقع پر شعبہ خدمت خلق کی طرف سے مفت ڈینٹل کیمپ، Blood Grouping اور میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئےجن میں تقریباً ۱۰۰؍سے زائد افراد کے بلڈ گروپ چیک کرکے ان کی فہرست بنائی گئی اور ۲۰۰؍سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور قیمتی مشورے کے ساتھ ساتھ ان کو مفت ادویات بھی دی گئیں۔

اتوار کی صبح مکرم بابا ایف تراولے صاحب امیر جماعت احمدیہ گیمبیا نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔اس کے بعد اجتماع کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کی گئی۔ بعدہٗ امیر صاحب نے اپنے اختتامی کلمات میں خدام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں اور جھوٹ و فریب سے مکمل اجتناب کریں۔ نیز حق کی سربلندی کے لیے اسلام احمدیت کے حقیقی سفیر بنیں۔ اجتماع کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا جو کہ امیر صاحب نے کرائی۔ دعا کے بعد شرکا کی امیر صاحب کے ساتھ گروپ فوٹو ہوئی۔ تمام شاملین نے ہال میں بیٹھ کر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر خطاب براہ راست سنا اور دعا میں شامل ہوئے۔اس کے بعد سب اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئے۔

الحمدللہ، اجتماع بہت کامیاب رہا۔ اجتماع پر کُل حاضری ۴۹۱؍رہی۔الحمد للہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:مسعود احمد طاہر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مکرم سعید سمبا سو صاحب سیکرٹری اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا کو مورخہ ۲۷تا۲۹؍دسمبر۲۰۲۴ء اپنا چالیسواں نیشنل اجتماع اپر ریور ریجن کے شہر بصے میں موجود ناصر احمدیہ مسلم سینئر سیکنڈری سکول میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔الحمدللہ

اس سال کے اجتماع کا مرکزی موضوع ‘‘نماز’’ تھا۔ اجتماع میں شمولیت کے لیے خدام اور اطفال جمعرات کو ہی آنا شروع ہوگئے تھے اور آمد کا سلسلہ انفرادی اور قافلوں کی صورت میں بھی جاری رہا۔

جمعہ کی صبح نماز تہجد سے اجتماع کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ جمعہ کو بعد از ناشتہ تقریب پرچم کشائی منعقد ہوئی جس میں مکرم سیکو جامع صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا نے خدام الاحمدیہ کا پرچم لہرایا اور اجتماعی دعا کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا۔ پہلے اجلاس کی کارروائی صبح دس بجے شروع ہوئی۔ تلاوت قرآن کریم اور عہد کے بعد صدر صاحب نے اپنی افتتاحی تقریر میں خدام کو ان کی مقدس مذہبی اور اخلاقی ذمہ داریوں نیز اجتماع کے دنوں میں بالخصوص دعاؤں کی طرف توجہ دلائی۔

اس تقریب میں یو آر آر (Upper River Region)کے ڈپٹی گورنر جناب لامین جاٹے صاحب نے بھی شرکت کی جنہوں نے صحت اور تعلیمی شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر جماعت کی تعریف کی۔ یوآرآر امیگریشن کے ڈپٹی کمشنر جناب زکریا ڈاربو صاحب نے نوجوانوں کو یورپ کی طرف غیر قانونی ہجرت کے خطرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ آپ نے اعداد و شمار پر روشنی ڈالی کہ صرف ۲۰۲۴ء میں گیمبیا سے ۱۸؍سال سے کم عمر بچے اور دوسرے بہت سے نوجوان غیر قانونی منتقلی کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس اجلاس کےبعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطبہ جمعہ سننے کے لیے تمام احباب ہال میں جمع ہوئے۔ اس کے بعد نماز جمعہ و عصر جمع کرکے ادا کی گئیں۔

اجتماع کے دوران متعدد دینی موضوعات پر تقاریر کی گئیں اور درس دیے گئے۔ مختلف خدام اور اطفال کی طرف سے عربی قصیدہ بھی پیش کیا گیا۔

اجتماع کے دوران مختلف علمی اور ورزشی مقابلے بھی منعقد ہوئےجن میں پوزیشن لینے والے خدام و اطفال میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اجتماع کے موقع پر شعبہ خدمت خلق کی طرف سے مفت ڈینٹل کیمپ، Blood Grouping اور میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئےجن میں تقریباً ۱۰۰؍سے زائد افراد کے بلڈ گروپ چیک کرکے ان کی فہرست بنائی گئی اور ۲۰۰؍سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور قیمتی مشورے کے ساتھ ساتھ ان کو مفت ادویات بھی دی گئیں۔

اتوار کی صبح مکرم بابا ایف تراولے صاحب امیر جماعت احمدیہ گیمبیا نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔اس کے بعد اجتماع کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کی گئی۔ بعدہٗ امیر صاحب نے اپنے اختتامی کلمات میں خدام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں اور جھوٹ و فریب سے مکمل اجتناب کریں۔ نیز حق کی سربلندی کے لیے اسلام احمدیت کے حقیقی سفیر بنیں۔ اجتماع کا اختتام اجتماعی دعا سے ہوا جو کہ امیر صاحب نے کرائی۔ دعا کے بعد شرکا کی امیر صاحب کے ساتھ گروپ فوٹو ہوئی۔ تمام شاملین نے ہال میں بیٹھ کر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر خطاب براہ راست سنا اور دعا میں شامل ہوئے۔اس کے بعد سب اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئے۔

الحمدللہ، اجتماع بہت کامیاب رہا۔ اجتماع پر کُل حاضری ۴۹۱؍رہی۔الحمد للہ علیٰ ذالک

(رپورٹ:مسعود احمد طاہر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ گوئٹے مالا کے بتیسویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۴ء کا بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button