اطلاعات و اعلانات

اعلاناتِ نکاح

مکرم منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری یہ اطلاع دیتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مورخہ یکم فروری ۲۰۲۵ء بعد نمازِ ظہر و عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا:

٭…عزیزہ سیدہ روحہ پاشا (واقفۂ نو) بنت مکرم سید حمیداللہ نصرت پاشا صاحب ہمراہ مکرم سید حاشر ہود احمد صاحب (مربی سلسلہ کینیڈا) ابن مکرم سید ابراہیم منیب احمد صاحب

٭…عزیزہ عائشہ طاہر (واقفۂ نو) بنت مکرم قیصر محمود طاہر صاحب (مبلغ سلسلہ ہیٹی) ہمراہ مکرم سرمد احمد صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ کینیڈا) ابن مکرم قمر احمد صاحب

٭…عزیزہ مشال ماہم بلوچ بنت مکرم رشید احمد بلوچ صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم شہزاد احمد صاحب (مربی سلسلہ یوکے) ابن مکرم رؤوف احمد صاحب

٭…عزیزہ عیشہ راضیہ الٰہ دین (واقفۂ نو) بنت مکرم عرفان احمد الٰہ دین صاحب (امریکہ) ہمراہ مکرم ماہد احمد قریشی صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم محمد احمد محمود قریشی صاحب (امریکہ)

٭…عزیزہ رشیقہ صمد خان (واقفۂ نو) بنت مکرم عبدالصمد خان صاحب (یوکے) ہمراہ مکرم حنان مجیب صاحب (یوکے) ابن مکرم مجیب الرحمان صاحب

اللہ تعالیٰ یہ اعزاز طرفین کے لیے مبارک فرمائے اور نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے والوں کو دین و دنیا کے ثمرات سے نوازے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button