یادکرنےکی باتیں
کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال
سات سے آٹھ سال کی عمر کے بچوں کے لیے
نمازمترجم
درُود شریف کے بعد دعائیں پڑھیں۔ ان کے علاوہ بھی جو دعائیں یادہو ں، کی جا سکتی ہیں۔

بامحاورہ ترجمہ: اے ہمارے رب! ہمیں اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی بھلائی عطا کراور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔ اے میرے رب! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا دے اور میری اولاد کو بھی۔ اے ہمارے رب! میری دعا قبول فرما۔ اے ہمارے رب مجھے (اس دن) بخش دے اور میرے والدین کو اور تمام مومنوں کو بھی جس دن حساب کتاب ہوگا۔
روز مرّہ دعائیں یاد کریں
خطبہ جمعہ حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ
فرمودہ5؍اپریل 2024ء میں مذکور ادعیۃ النبی ﷺ
نماز میں حصولِ حضور کے متعلق حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں کہ ‘‘اے خدائے قادر ذوالجلال! مَیں گنہگار ہوں اور اِسقدر گناہ کی زہر نے میرے دل اور رَگ و ریشہ میں اثر کیا ہے کہ مجھے رقّت اور حضور ِنماز حاصل نہیں ہو سکتا تُو اپنے فضل و کرم سے میرے گناہ بخش اور میری تقصیرات معاف کر اور میرے دل کو نرم کر دے اور میرے دل میں اپنی عظمت اور اپنا خوف اور اپنی محبت بٹھا دے تاکہ اس کے ذریعہ سے میری سخت دلی دُور ہو کر حضور نماز میں میسّر آوے۔’’(مکتوباتِ احمد جلد پنجم صفحہ 471۔ایڈیشن 2015ء)
احادیث یاد کریں
خَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِأَهْلِهِ وَأَنَا خَيْرُكُمْ لِأَهْلِي
(سنن ترمذی حدیث 3895 )
ترجمہ: تم میں سے اچھا وہ ہے جو اپنے اہل کے لیے اچھا ہے اور میں تم میں سے اپنے اہل کے لیے سب سے بہتر ہوں۔
قصیدہ مع ترجمہ یاد کریں
یَا شَمْسَ مُلْکِ الْحُسْنِ وَ الْاِحْسَانٖ
نَوَّرْتَ وَجْہَ الْبَرِّ وَ الْعُمْرَانٖ
ترجمہ: اے حسن و احسان کے ملک کے آفتاب! آپؐ نے بیابانوں اور آبادیوں کے چہرے کو منور کر دیا ہے۔
شَمْسَ: سورج، مُلْکِ: ملک، سلطنت
الْاِحْسَانٖ: احسان کرنا، نیکی کرنا
نَوَّرْتَ: تُو نے روشن کردیا ہے
الْبَرِّ: خشکی، جنگل بیابان
الْعُمْرَانٖ: آبادیاں، رہائشی علاقے
ادب آداب
کر نہ کر
٭… تُو اپنا پاجامہ اور تہ بند ناف سے اوپر باندھا کر
٭… اے طالب علم! تُو پنسل یا ہولڈر نہ چبایا کر
٭… تُو لکیر کا فقیر نہ بن
٭… تُو صفحہ پلٹنے کے لیے تھوک استعمال نہ کر
٭… جب تُو کسی گرد آلود کپڑے کو جھاڑنے لگے تو لوگوں سے پَرے لے جا کر جھاڑ
٭… تُو اُجلے فرش پر مَیلی جوتیوں سمیت نہ چل
٭… تُو ہمیشہ وقت پر سکول، کالج، دفتر یا ملازمت پر جایا کر
٭… تُو اس طرح نہ کھا کہ چپڑ چپڑ کی مکروہ آواز لوگوں کو سنائی دے