پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں
دنیا کے فائدے کے لیے کام کرنا ہوگا
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے ایک کلیدی خطاب میں فرمایا کہ ’’اگر ہم حقیقی طور پر امن قائم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں انصاف سے کام لینا ہوگا۔ہمیں عد ل اور مساوات کو اہمیت دینی ہوگی۔آنحضرت ﷺ نے کیا ہی خوبصور ت فرمایا ہےکہ دوسروں کے لیے وہی پسند کر وجو اپنے لیے پسند کرتے ہو۔ہمیں صرف اپنے فائدے کے لیے نہیں بلکہ وسیع النّظری سے کام لیتے ہوئے دنیا کے فائدے کے لیے کام کرنا ہوگا۔فی زمانہ حقیقی امن کے قیام کے یہی ذرائع ہیں۔‘‘
(خطاب فرمودہ مورخہ 28؍اکتوبر2016ء بر موقع یارک یونیورسٹی، اونٹیریو، کینیڈا بحوالہ الفضل انٹرنیشنل 9؍ جنوری 2025ء)