سپورٹس بلیٹن
فٹ بال:انگلش پریمیئرلیگ میں گذشتہ ہفتے لیورپول نے برن متھ کوصفرکے مقابلہ میں ۲؍گول سے شکست دے کرپوائنٹس ٹیبل پر۵۶؍پوائنٹس کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن کو مزیدمستحکم بنالیا۔دیگرمیچزمیں آرسنل نے مانچسٹرسٹی کو۵۔۱،کرسٹل پیلس نے مانچسٹریونائیٹڈکو۲۔صفر،ناٹنگھم فاریسٹ نے برائٹن کو۷۔صفرسے ہرایا۔
کرکٹ: بھارت نے ٹی ٹوینٹی سیریزمیں انگلینڈ کو ۴۔۱ کی واضح برتری سے شکست دے دی۔سیریزکاآخری میچ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں میزبان بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ ۲۰؍اوورزمیں ۹؍وکٹوں کے نقصان پر۲۴۷؍رنزبنائے۔بائیں ہاتھ کے نوجوان بلےباز ابھیشیک شرما (Abhishek Sharma)نے صرف ۵۴؍گیندوں پر۱۳؍چھکوں اور۷؍چوکوں کی مدد سے ۱۳۵؍رنز کی تاریخ ساز اننگزکھیلی۔یہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں کسی بھی انڈین بلے بازکی سب سے بڑی باری ہے۔ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم محض ۹۷؍رنزپرڈھیر ہوگئی اور یوں بھارت نے یہ مقابلہ ۱۵۰؍رنزکے بڑے فرق سے جیت لیا۔
قبل ازیں پُونے میں ہونے والے چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی بھارت نے ۱۵؍رنزسے فتح حاصل کی تھی جبکہ راجکوٹ میں کھیلاگیا تیسرامیچ انگلینڈ نے ۲۶؍رنزسےاپنےنام کیا تھا۔ بھارت کے سپنر وارن چکراورتھی (Varun Chakravarthy) پانچ میچز میں ۱۴؍وکٹیں حاصل کر کے سیریزکے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔
آسٹریلیابمقابلہ سری لنکا،گال کےمیدان پر ہونے والا پہلا ٹیسٹ آسٹریلیانے ایک اننگزاور۲۴۲؍رنزسے جیت لیا۔ مہمان آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر۶۵۴؍رنزبنائے۔عثمان خواجہ نے ۲۳۲؍کپتان سٹیون سمتھ(Steven Smith)نے ۱۴۲؍ اور اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے جوش انگلس(Josh Inglis) نے ۱۰۲؍رنزکی بہترین باری کھیلی۔جواب میں سری لنکن ٹیم بری طرح ناکام ہوئی۔اپنی پہلی اننگزمیں سری لنکا نے صرف ۱۶۵؍رنزبنائے اور پھر follow-onکے نتیجے میں دوسری باری میں بھی محض ۲۴۷؍رنزپرپوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔یوں آسٹریلیانے سری لنکا کو ان کی اپنی سرزمین پر سب سے بڑی شکست سے دوچارکیا۔آسٹریلیاکی جانب سے Matthew Kuhnemannنے پہلی اننگزمیں پانچ جبکہ دوسری میں چارکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
رگبی:رگبی یونین کی Six Nations چیمپئن شپ ۲۰۲۵ء کے ابتدائی راؤنڈ میں فرانس نے ویلز کو ۴۳۔صفر، سکاٹ لینڈ نے اٹلی کو۳۱۔۱۹؍اورآئرلینڈنے انگلینڈ کو ۲۲؍ کے مقابلے میں ۲۷؍پوائنٹس سے شکست دے دی۔
(ن م طاہر)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: خبرنامہ (اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)