۲۰۲۴ء کی تباہ کن جنگلاتی آگیں
سال ۲۰۲۴ء میں شمالی نصف کرہ میں کئی تباہ کن جنگلاتی آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، جنہوں نے وسیع پیمانے پر تباہی اور نقصان چھوڑا۔ یہ آگیں انتہائی موسمی حالات، طویل خشک سالی، اور انسانی سرگرمیوں کے امتزاج سے بھڑکیں۔ ان کے اثرات نہ صرف ماحولیاتی تھے بلکہ انسانی زندگی پر بھی گہرے تھے، کیونکہ جانیں، گھر، اور ماحولیاتی نظام ناقابلِ تلافی طور پر متاثر ہوئے۔ ذیل میں ۲۰۲۴ء کے چند اہم جنگلاتی آگ کے واقعات کی تفصیل دی گئی ہے، جن میں ان کی شدت، تباہی، اور جانی نقصان کا ذکر شامل ہے۔
گوئٹے مالا: فروری کے آخر میں، گرم، خشک، اور ہوادار موسم نے گوئٹے مالا Guatemalaکے بلند علاقوں میں کئی بڑی جنگلاتی آگ کو بھڑکایا، خاص طور پر کوئزالتنینگو Quetzaltenango کے جنوب مغرب میں۔ ان آگوں نے چار ہزار ہیکٹر سے زیادہ جنگلات کو جلا دیا اور مقامی جنگلی حیات کے مسکنوں کو تباہ کر دیا۔ اگرچہ کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن ان آگوں نے دیہی کمیونٹیز کو بڑی حد تک بے دخل کر دیا۔
جنوبی میکسیکو: مارچ کے آخر میں ایک سو سے زائد فعال آگیں بھڑکیں، جن میں اوآکسا Oaxaca اور چیاپاس Oaxaca کی سرحد کے قریب ایک بڑی آگ بھی شامل تھی۔ ان آگوں نے دس ہزار ہیکٹر سے زیادہ جنگلات اور زرعی زمین کو جلا دیا۔ اس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے اور درجنوں افراد خاص طور پر دھوئیں کے شکار ہونے کی وجہ سےزخمی ہوئے۔
ایپالچینز(Appalachians)، مشرقی ریاستہائے متحدہ امریکہ: مارچ میں،کئی جنگلاتی آگیں بھڑکیں، جو خشک اور ہوا دار موسم سے بڑھیں۔ ان آگوں نے آٹھ ہزار ایکڑ جنگلات کو جلا دیا اور دیہی کمیونٹیز میں املاک کو نقصان پہنچایا۔ اگرچہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، لیکن آگ بجھانے والے عملے کے پانچ افراد زخمی ہوئے۔
برٹش کولمبیا، کینیڈا: برٹش کولمبیا میں فورٹ نیلسن کے قریب مئی میں ایک جنگلاتی آگ بھڑک اُٹھی جو موسم کی پہلی بڑی آگ تھی، جو ۱۰؍مئی کو شروع ہوئی۔ خشک اور ہوادار حالات نے اس آگ کے تیزی سے پھیلنے میں مدد دی، اور اس نے پندرہ ہزار ہیکٹر جنگلات کو جلا دیا۔ اس آگ نے ایک ہزار سے زائد رہائشیوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا، تاہم کوئی جانی یا جسمانی نقصان نہیں ہوا۔
سلوکن ویلی(Slocan Valley) ، برٹش کولمبیا: جولائی میں، سلوکن جھیل کے گرد جنگلاتی آگ نے قریبی دیہاتوں کو خطرے میں ڈال دیا اور جنوب مشرقی برٹش کولمبیا کو دھویں سے ڈھانپ دیا۔ ان آگوں نے بارہ ہزار ہیکٹر پر قبضہ کیا اور ۳۵؍گھروں کو تباہ کر دیا۔ اس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوئے۔
شمالی کیلیفورنیا میں جولائی میں، پارک آگ تیز گرمی اور ہوا کے ریکارڈ توڑ تھپیڑوں کی وجہ سے تیزی سے پھیلی۔ اس آگ نے پندرہ ہزار ایکڑ جلا دیا اور ۱۲۰؍گھروں اور کاروباروں کو تباہ کر دیا۔ اس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور ۱۸؍زخمی ہوئے۔
مادیرا، مائیکرونیشیا: اگست میں، گرمی اور تیز ہوا کے جھونکوں نے پرتگالی جزیرے مادیرا (Madeira) میں پانچ ہزات سات سو ہیکٹر سے زیادہ جنگلات میں آگ بھڑکا دی۔ کئی دیہات کو خطرے کے پیش نظر خالی کرا لیا گیا۔ ان آگوں کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور بارہ زخمی ہوئے۔
Northwest Territories، کینیڈا: اگست میں کینیڈا کی شمال مغربی ریاستوں کے بوریل boreal جنگلات میں آگ کے واقعات کی شدت میں اضافہ ہوا، جس سے مقامی ماحولیاتی نظام کو شدید نقصان پہنچا۔ ان آگوں نے ۱.۲؍ملین ہیکٹر جنگلات جلا دیے۔ اگرچہ کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، لیکن دس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
جنوبی کیلیفورنیا میں ستمبر میں، شدید لائن آگ نے دوپہر کے موسمی حالات پر اثر ڈال کر مقامی موسم کو متاثر کیا۔ اس آگ نے چھ ہزار آٹھ سو ایکڑ جلا دیا اور دس گھروں کو تباہ کیا۔ اس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔
آئیڈاہو: ستمبر میں، یہ جنگلاتی آگ کئی ہفتوں تک جلتی رہی، اور آئیڈاہو Idaho کے ویرانے میں دسیوں ہزار ایکڑ زمین کو خاکستر کردیا۔ ان آگوں نے بیس ہزار ایکڑ کو نقصان پہنچایا، دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوئے۔
مغربی وائیومنگ Wyoming: اکتوبر میں، بجلی سے لگنے والی آگ نے جیکسن کے قریب کے قصبوں اور وادیوں کے قریب دھواں پیدا کیا۔ اس آگ نے تین ہزار دو سو ایکڑ جنگلات کو جلا دیا۔ خوش قسمتی سے، کوئی جانی یا جسمانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
جنوبی کیلیفورنیا: نومبر میں، شدید سانتا آنا ہواؤں نے پہاڑوں کی آگ کے دھوئیں کو بحر الکاہل کے اوپر مغرب کی جانب پہنچایا۔ یہ آگ سات ہزار پانچ سو ایکڑ تک پھیلی اور ۶۲؍عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ اس سے ایک فائر فائٹر زخمی ہوا، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بر صغیر کے میدان Indo-Gangetic Plain: نومبر میں، سالانہ زرعی آگ نے شمالی پاکستان اور بھارت میں سموگ یعنی دھندلا آسمان پیدا کیا، جس کی وجہ سے کچھ علاقوں میں اسکول بند کر دیے گئے۔ ان زرعی اور صنعتی آگوں نے فضائی معیار کو شدید خراب کیا اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچایا۔ براہ راست جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن صحت پر سنگین اثرات کی وجہ سے اسپتال میں داخلوں میں اضافہ ہوا۔
مالیبو، کیلیفورنیا: دسمبر میں، Franklin آگ نے جنوبی کیلیفورنیا کے ساحلی پہاڑوں میں سبزہ جلا دیا۔ اس آگ نے پانچ ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبہ جلایا اور ۴۵؍عمارتیں تباہ کیں۔ اس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوئے۔ (بحوالہ: https://earthobservatory.nasa.gov/images/event/152498/2024-fires-in-the-northern-hemisphere)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: اطاعت کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ دوسری چیزوں کو انسان کا غلام بنا دیتا ہے۔