آسٹریلیا (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ آسٹریلیا کے زیر اہتمام انصار اللہ ایشیا پیسیفک ریفریشر کورس اور دوسرے مسرور انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ آسٹریلیا کو انصاراللہ ایشیا پیسیفک ریفریشر کورس اور دوسرا مسرور انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ ان پروگراموں میں مکرم عبدالخالق تعلقدار صاحب اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری (انصار سیکشن) نے مرکزی نمائندہ کے طور پر شرکت کی۔

ایشیا پیسیفک ریفریشر کورس مورخہ ۲۱؍نومبر۲۰۲۴ء کو مسجد بیت الہدیٰ، سڈنی میں منعقد ہوا۔ ریفریشر کورس میں چھ ممالک کے ۵۷؍سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ مندرجہ ذیل ایشیا پیسیفک ممالک سے مجلس انصار اللہ عاملہ کے اراکین نے ریفریشر کورس میں شرکت کی: انڈونیشیا، ملائیشیا، فجی، نیوزی لینڈ، سنگاپور اور آسٹریلیا۔

دوسرا مسرور انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ۲۲تا۲۴؍نومبر ۲۰۲۴ء کو مسجد بیت الہدیٰ، کے خلافت ہال میں منعقد ہوا۔ اس سال ٹورنامنٹ میں دس ممالک کی ۱۷؍ٹیموں کے ۳۴؍کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ٹیمیں برطانیہ، کینیڈا، امریکہ، جرمنی، انڈونیشیا، ملائیشیا، فجی، نیوزی لینڈ، سنگاپور اور آسٹریلیا سے تشریف لائی تھیں۔ فائنل میچ کینیڈا کی دونوں ٹیموں کے درمیان ہوا۔

اختتامی تقریب ۲۴؍نومبر کو منعقد ہوئی جس دوران مرکزی نمائندہ صاحب نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

(رپورٹ:ڈاکٹر ابرار احمد چغتائی۔صدر جماعت پلمپٹن۔ سڈنی آسٹریلیا)

مزید پڑھیں: ماسٹرٹن، نیوزی لینڈ میں مجلس انصار اللہ کے تحت قرآن کریم کی ایک نمائش

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button