یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ مالٹا کی خدمت خلق سے متعلق مساعی

اللہ تعالیٰ کے خاص فضل واحسان سے گذشتہ سال بھی جماعت احمدیہ مالٹا کو بھرپور خدمت انسانیت کی توفیق ملی، جو جہاں دکھی انسانیت کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹ کا باعث بنی وہیں تبلیغ اسلام احمدیت کا ذریعہ بھی ثابت ہوئی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

نومبر۲۰۲۴ء کے آخری ہفتہ سے لے کر جنوری ۲۰۲۵ءکے پہلے ہفتہ کے دوران کُل سات اداروں میں جانے اور وہاں پر مقیم افراد میں تحائف تقسیم کرنے اور ایک گورنمنٹ سکول کو کتب کا تحفہ دینے کی توفیق ملی۔ ان ہومز اور اداروں میں کُل ۵۰۰؍تحائف اور سکول کو ۱۰۰؍کتب کا تحفہ پیش کیا گیا۔

منشیات سے نجات پانے کے ليے قائم تین Rehabilitationسینٹرز کا دورہ کیا گیا جن میں Caritas Malta, Oasi Foundationاور Komunità Santa Marijaشامل ہیں اور وہاں مقیم افراد کے ساتھ گفتگو کرنے اور ان کے سامنے اسلامی تعلیمات پیش کرنے کا موقع ملا۔ یہ پروگرامز بہت ہی مؤثر ثابت ہوتے ہیں اور ان اداروں کی انتظامیہ خاص طور پر جماعت احمدیہ کے دورہ کا انتظار کرتی ہے اور اس بات کا اظہار کرتی ہے کہ یہ بہت مفید ثابت ہوتے ہیں اور Rehabپروگرام میں شامل لوگوں کے عزم و ہمت میں ترقی کا باعث بنتے ہیں۔

مورخہ ۲۲؍دسمبر۲۰۲۴ء کوMostaریجن کے ممبر آف پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور انہیں ضرورت مند افراد کے ليے تحائف پیش کیے گئے۔ اسی طرح Happy Parenting Malta, Smiling with Jerome اور ریفیوجی کیمپ میں مقیم خاندانوں کو بھی تحائف پیش کیے گئے۔

ان فلاحی پروگرامز کو مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر کافی کوریج ملی جس میں انگریزی، مالٹی اور ترکی زبان میں دس خبریں اور ایک مضمون شائع ہوا جن کے پڑھنے والوں کی مجموعی تعداد ہزاروں میں ہے۔ ان پروگرامز میں اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی شامل ہوئیں اور انہوں نے بڑی فراخدلی سے جماعت احمدیہ کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ اسی طرح جماعتی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ان فلاحی کاموں کی تفصیلات پوسٹ کی گئیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریبا ً ۶۰؍فیصد آبادی تک کسی نہ کسی ذریعہ سےیہ خبریں پہنچیں۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

اللہ تعالیٰ ہماری ان حقیر کاوشوں کو قبول فرمائے اور ان کے بہترین نتائج عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:لئیق احمد عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ لتھوانیا کے دوسرے جلسہ سالانہ ۲۰۲۴ء کا بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button