ترکی کی سوغات ۔انار کا قہوہ اور چائے
انار کے چھلکوں کا قہوہ

اجزا
انار کے چھلکے ایک عدد انار کے
پانی دو کپ
پودینہ کے پتے دس عدد
ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا
سبز چائے آدھا چائے کا چمچ
شہد دو کھانے کے چمچ
ترکیب
انار کے چھلکوں کو دھو کر کپڑے سے خشک کر لیں اور کافی گرائنڈر میں موٹا موٹا پیس لیں ۔
دو کپ پانی میں تمام اجزا ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں اور چھان کر پیالی میں نکال لیں۔ آخر میں شہد ڈال کر نوش فرمائیں۔
گل اناری (سرخ )چائے
اجزا
سرخ انار کے دانے آدھا کپ
سرخ انار کے چھلکوں کا سفوف تین بڑے چمچ
زیرہ کوٹا ہوا ایک چوتھائی چائے کا چمچ
پانی دو کپ
چینی تین چمچ
نمک ایک چٹکی
چائے کی پتی ایک چٹکی
ترکیب
انار کے سرخ دانے ،چینی اور نمک کو ہلکا سا کوٹ لیں۔ دو کپ پانی میں چائے کی پتی ،انار کے چھلکوں کا سفوف ڈال کر ابال لیں۔ اب اس میں انار کے کٹے ہوئے دانے ڈال کر جوش دیں یہاں تک کہ چائے کا رنگ سرخ ہو جائے ۔
چائے کو چھان کرکھجور کے ساتھ پیش کریں۔
(مرسلہ:غزالہ خرم۔Würzburg، جرمنی)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: بیہہ کے فوائد اور استعمال