اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ارتحال

عرفان احمد خان صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل جرمنی سے تحریر کرتے ہیں کہ تسنیم داوٴد صاحبہ اہلیہ مکرم داوٴد احمد خان مرحوم مورخہ ۱۲؍جنوری بروز اتوار بعمر ۷۸؍سال بقضائے الٰہی جرمنی میں وفات پاگئیں ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ۔

آپ صوفی عبدالکریم صاحب مرحوم آف گوجرانوالہ کی بیٹی تھیں ۔ آپ ماسٹر اللہ دتہ صاحبؓ صحابی کی پوتی اور ماسٹر محمد حسن اسان صاحبؓ صحابی کی بہو تھیں ۔ اس رشتہ سے آپ مسعود احمد دہلوی صاحب سابق ایڈیٹر روز نامہ الفضل ربوہ کی بھاوج تھیں۔ آپ واہ کینٹ پاکستان سے اپنے خاوند کے ساتھ ہجرت کرکے ۱۹۸۹ء میں جرمنی آ گئی تھیں۔ ۱۹۹۳ء میں آپ کے خاوند کی جرمنی میں وفات ہو گئی جس کے بعد آپ نے بڑی ہمت سے اپنے بچوں کی پرورش کی ۔ مرحومہ انتہائی صابر، شکرگزار، غریبوں کی مدد کرنے والی اور بڑھ چڑھ کر صدقہ و خیرات کرنے والی خاتون تھیں ۔ جرمنی کے تین شہروں Flörstadt, Ortenberg اور Karben میں لجنہ اماءاللہ میں کام کرنے کا موقع ملا ۔ Flörstadt میں بطور سیکرٹری تعلیم بچیوں کو ترجمةالقرآن پڑھاتی رہیں اور مقامی جماعت میں بچوں کو قرآن کریم ناظرہ پڑھانے کا بھی فریضہ سرانجام دیا ۔

آپ کی نماز جنازہ ۱۵؍جنوری کو بعداز نماز مغرب بیت السبوح فرینکفرٹ میں مکرم عبداللہ واگس ہاوٴزر صاحب امیر جماعت احمدیہ جرمنی نے پڑھائی ۔ اگلے روز مسجد نور کے قریبی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ تدفین سے قبل مکرم محمد الیاس منیر صاحب مبلغ سلسلہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور قبر کی تیاری کے بعد دعا کرائی ۔

مرحومہ نے ایک بیٹا انور شہزاد اور چار بیٹیاں یادگار چھوڑی ہیں ۔ آپ کے بیٹے کو Flörstadt مسجد کا نقشہ ڈیزائن کرنے کی توفیق ملی۔ آپ کے ایک داماد مکرم حافظ فرید احمد خالد نیشنل سیکرٹری تبلیغ اور نواسے عزیزم شرجیل احمد خالد مبلغ سلسلہ ہیں۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button