افریقہ (رپورٹس)

مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ سیرالیون کے ساتھ طلبہ و سٹاف جامعۃ المبشرین برکینافاسو کی ایک نشست

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جامعۃ المبشرین برکینا فاسو کی مجلس ارشاد کے تحت مکرم موسیٰ میوا صاحب امیر جماعت احمدیہ سیرالیون کے ساتھ مورخہ۳۰؍دسمبر۲۰۲۴ء کو ایک نشست ہوئی۔ مکرم امیر صاحب اُن دنوں جلسہ سالانہ برکینافاسو کے موقع پر بطور نمائندہ مرکز تشریف لائے ہوئے تھے۔

نشست کا آغاز شام ساڑھے پانچ بجے جامعۃ المبشرین کے ہال میں تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ اس کےبعد جامعۃالمبشرین برکینا فاسوکا مختصر تعارف خاکسار (استاد جامعۃ المبشرین) نے بزبان انگریزی پیش کیا۔ بعد ازاں مکرم چودھری نعیم احمد باجوہ صاحب پرنسپل جامعۃ المبشرین برکینافاسو نے معزز مہمان کا تعارف کرایا اور تقریر کے لیے دعوت دی۔

مکرم امیر صاحب نے اپنی تقریر میں عہد وقف زندگی پر وفاکے ساتھ قائم رہنے اور خلافت احمدیہ کی کامل اطاعت کے موضوع پر چند نصائح کیں۔ تقریر کے بعد طلبہ کو سوالات پوچھنے کا موقع دیا گیا۔

تقریب کے آخر پرمکرم پرنسپل صاحب نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور جامعہ کی طرف سے جامعہ کا فریم شدہ لوگو مہمان خصوصی کو بطو ریادگا رپیش کیا۔ دعا کے ساتھ اس نشست کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ:محمد اظہار احمد راجہ۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)

مزید پڑھیں: آئیوری کوسٹ میں ہیومینٹی فرسٹ کے نیشنل ہیڈآفس کا افتتاح

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button