اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ارتحال

منیر مسعود صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی بڑی بھاوجہ بشریٰ حفیظ صاحبہ زوجہ حفیظ الدین صاحب مرحوم ایڈووکیٹ مرحوم سابق نائب امیر و سیکرٹری امورعامہ ضلع ساہیوال (یکے از اسیران راہ مولیٰ ساہیوال) بقضائے الٰہی مورخہ ۱۴؍جنوری ۲۰۲۵ء کو وفات پا گئی ہیں۔ اناللہ و انا الیہ راجعون

اگلے روز ۱۵؍جنوری کو ساہیوال میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں غیراز جماعت احباب بھی شامل ہوئے۔ بعدازاں میت کو ربوہ لایا گیا۔ مسجد مبارک میں جنازہ اور بہشتی مقبرہ دارالفضل میں تدفین ہوئی۔

آپ مولانا شیخ مبارک احمد صاحب سابق مشنری انچارج مشرقی افریقہ، برطانیہ اور امریکہ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی تھیں۔ مرحومہ نے شادی سے پہلے ہی نظام وصیت سے منسلک ہوکر موصیہ ہونے کا اعزاز پایا۔ مرحومہ نے لمبا عرصہ بطور صدر لجنہ اماء اللہ ساہیوال شہر خدمت کی توفیق حاصل کی۔ اپنی مجلس اور سسرال میں ہر دلعزیز تھیں۔ ہر ایک کی خوشی و غمی میں ہر حالت میں شریک ہوتیں بھلےبیمار ہوتیں یا سفر کر کے ہی جانا ہوتا۔ عبادت گزار ہونے کے علاوہ غریب پرور بھی تھیں۔ خاوند کی جدائی کا صدمہ بہت ہمت و حوصلہ سے برداشت کیا۔ پسماندگان میں دو بیٹے، دو بیٹیاں، چھ پوتیاں، تین نواسے اور تین نواسیاں شامل ہیں ۔

احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے ساتھ رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے اور آپ کے درجات بلند کرتے ہوئے اعلیٰ علییّن میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

مزید پڑھیں: خبرنامہ (اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button