ارشادِ نبوی
صرف جہاد میں رغبت کرتے ہوئے نکلو
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے لیے صحابہ کرام ؓکو عازم سفر ہونے کا حکم دیا۔آپؐ نے صرف ان صحابہ کرامؓ کو بلایا جنہوں نے صلح حدیبیہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی تھی تا کہ وہ جہاد کے لیے نکلیں ۔صلح حدیبیہ میں پیچھے رہ جانے والے آپؐ کی خدمت میں حاضر ہوئےتو آپؐ نے فرمایا: تم ہمارے ساتھ صرف جہاد میں رغبت کرتے ہوئے نکلو۔ مال غنیمت کے لیے نہیں ۔
(سبل الهدى والرشاد فى سيرت خير العبادامام محمد بن يوسف الصالحي الشامي جلد ۱۵ صفحہ ۱۱۵)
مزید پڑھیں: آخری زمانے میں مساجد ہدایت سے خالی ہوں گی