امریکہ (رپورٹس)
ریو دی جنیرو، برازیل کے ایک رفیوجی سنٹر اور اولڈ ہاؤسز میں کپڑوں کا عطیہ
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۱۹؍دسمبر ۲۰۲۴ءکوریو دی جنیرو، برازیل میں ایک رفیوجی سنٹر اور اولڈ ہاؤسز میں جہاں ضرورت مند اور بےگھر افراد پناہ لیتے ہیں، بچوں اور خواتین کے کپڑوں کا عطیہ پیش کرنے کی توفیق ملی۔

عطیہ پیش کرنے کے لیے خاکسار (مبلغ سلسلہ)نے شہر کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کر کے کپڑوں کو اولڈ ہاؤسز اور رفیوجی سنٹر میں پہنچایا۔ اس کے علاوہ رفیوجی سنٹر کی انچارج کو اسلامی لٹریچر بھی تحفۃً پیش کیا گیا جس کا موصوفہ نے شکریہ ادا کیا۔ نیز تمام عملہ کو بلا کر جماعت احمدیہ کا تعارف کرایا اور جماعتی خدمات کو سراہا۔
اللہ تعالیٰ ہماری اس حقیر کاوش کو قبول فرمائے اور خدمت انسانیت کی توفیق بخشتا چلا جائے۔ آمین
(رپورٹ:حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ برازیل کے تیسویں(۳۰)جلسہ سالانہ کا بابرکت انعقاد