مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کی ماہ دسمبر۲۰۲۴ءکی چند سرگرمیاں
ماہ دسمبر۲۰۲۴ء میں مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کی چند سرگرمیوں کی رپورٹ پیش خدمت ہے:
٭…مورخہ ۲۴؍دسمبر کو وا (Wa) اپر ویسٹ ریجن اور مورخہ ۲۶؍دسمبر ۲۰۲۴ء کو گریٹر اکرا ریجن کے خدام نے ایک تبلیغی پیس واک کا اہتمام کیا جس میں ہر دو ریجنز سے اپنی اپنی مجالس کے خدام و اطفال نے بھرپور شرکت کی اور لوگوں تک جماعت احمدیہ کا پیغام پہنچایا۔ ۲۴؍دسمبر کو واک کے بعد ایک فٹ بال میچ بھی کھیلا گیا۔

٭… اسی طرح ۲۵و۲۶؍دسمبر ۲۰۲۴ء کو اکرا ریجن میں مختلف مقامات پر خدام و اطفال نے وقار عمل میں بھر پور حصہ لیا۔ بعض مقامات پر کھیلوں کے مقابلہ جات ہوئے اور دوستانہ میچز بھی کھیلے گئے۔

٭… مورخہ ۲۸؍دسمبر کو جماعت انکرانفوکروم چیفو پراسو (Nkranfokrom Twifo Praso) زون سینٹرل ریجن میں ایک جماعتی تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع کا مرکزی موضوع ’’صبروتحمل، نرم گفتاری اور عجزو انکسارکا ماحول پیدا کرکے آپس میں امن و سکون سے رہنا‘‘ تھا۔ اس اجتماع میں ۴۵؍سے زائد خدام و اطفال اور انصارو ممبرات لجنہ اماءاللہ نے شمولیت کی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ:احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
مزید پڑھیں: آئیوری کوسٹ میں معلمین ٹریننگ سینٹر، لائبریری و معلم ہاؤس کا افتتاح