علاماتُ المقرَّبین
وہ اللہ سے راضی اور اللہ ان سے راضی ہوتا ہے
امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
ان کی جانیں ایسی حالت میں نکل کر اللہ کی طرف جاتی ہیں کہ وہ اللہ سے راضی اور اللہ ان سے راضی ہوتا ہے۔ ان کی جانیں ان کے جسموں سے اس طرح نکلتی ہیں جیسے تلوار اپنے میان سے ، وہ دنیا کو اس طرح چھوڑتے ہیں کہ انہیں اس پر کوئی حزن و ملال نہیں ہوتا۔ وہ دنیا کو ایک تھوڑے دودھ والی بکری کی طرح اور ایسے مردار کی طرح دیکھتے ہیں جس کا گوشت متعفّن ہوگیاہو اور دنیا کی طرف ان کی نظر نہیں اٹھتی اور نہ ہی انہیں اس دنیا کے چھوڑنے پر کوئی افسوس ہوتا ہے اور وہ اپنے محبوب کے گھر میں ڈیرے ڈال رہتے ہیں اور وہ تیز دھار تلواروں کے باوجود بھی(محبوب کے گھر کو) نہیں چھوڑتے اور بے حیا شخص کے علاوہ انہیں کوئی ملامت نہیں کرتا اور اندھی قوم کے علاوہ کوئی ان کا انکار نہیں کرتا۔
(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۸۳)
مزید پڑھیں: ۲۰۲۳-۲۴ء کے دوران نئی طبع ہونے والی کتب کا تعارف