افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کے وفد کی وزیر اراضیات تنزانیہ سے ملاقات

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ تنزانیہ کے وفد کی وزیر اراضیات یعنی Minister of Lands, Housing and Human Settlements جناب Deogratius J. Ndejembiصاحب سے مورخہ ۸؍جنوری۲۰۲۵ء بروز بدھ ڈوڈومہ آفس میں ملاقات ہوئی۔

جماعتی وفد مکرم خواجہ مظفر احمد صاحب (قائم مقام امیرو مبلغ انچارج تنزانیہ) کی قیادت میں ان کے دفتر میں ملاقات کےليے پہنچا۔ اس وفد میں مندرجہ ذیل افراد شامل تھے: مکرم محمودالرحمٰن صاحب (نمائندہ وکالتِ تبشیر یوکے)، مکرم عبدالرحمٰن عامے صاحب (نائب امیر)، مکرم عابد محمود بھٹی صاحب (نائب امیر)، مکرم کریم الدین شمس صاحب (ریجنل مبلغ ڈوڈومہ)، مکرمہ Hoyce Temuصاحبہ (اقوامِ متحدہ میں تنزانیہ سفارت خانہ کی نمائندہ) اور مکرمہ Mwanaisha Ulengeصاحبہ (رکنِ پارلیمنٹ تنزانیہ)۔

اس ملاقات میں مکرم قائم مقام امیر صاحب نے مختصر طور پر جماعت احمدیہ کا تعارف کراتے ہوئےبتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تنزانیہ میں جماعت احمدیہ صحت، تعلیم اور دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےليے خدمت کی توفیق پارہی ہے۔ وزیرِ اراضیات نے جماعتی وفد کے تشریف لانے پر خوشنودی کا اظہار کیا۔ نیز قائم مقام امیر صاحب نے جماعت کی طرف سے ہر سطح پر حکومت کے کاموں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں جاری رہی۔

اللہ تعالیٰ اس ملاقات کو بابرکت بنائے اور اسلام احمدیت کا پیغام زیادہ سے زیادہ سعید روحوں تک پہنچانے کی توفیق بخشتا جائے۔ آمین

(رپورٹ:شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ مالی کے بعض پروگرامز

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button