یورپ (رپورٹس)

مجلس انصاراللہ جرمنی کی ماہ اکتوبر۲۰۲۴ء کی مساعی

اللہ تعاليٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصاراللہ جرمني کو دنيائے احمديت کي باقي مجالس کي طرح مختلف پروگرامز منعقد کرنے کي توفيق مل رہي ہے۔ ان ميں سے ماہ اکتوبر۲۰۲۴ء کي بعض سرگرميوں کي رپورٹس ہديۂ قارئين ہيں۔

احمديہ چيريٹي واک

اللہ تعاليٰ کے فضل سے ماہ اکتوبر ميں مجلس انصاراللہ جرمني کو مختلف مجالس ميں ۱۲؍احمديہ چيريٹي واکس منعقد کرنے کي توفيق ملي۔

مورخہ ۵؍اکتوبر۲۰۲۴ء کو مجلسDarmstadt City ميں چيريٹي واک منعقد کي گئي۔ شہرکے لارڈ ميئر کے نمائندہ Mr. Martin Lerch اس واک ميں بطور مہمانِ خصوصي شامل ہوئے۔ موصوف جماعت کے اس پروگرام اور انتظامات کو ديکھ کر بہت متاثر ہوئے۔ مورخہ۱۳؍اکتوبر کو مجلس Neuwiedميں چيريٹي واک منعقد کي گئي۔ شہرکے ميئرMr. Janeinig اس واک ميں بطور مہمانِ خصوصي شامل ہوئے اور انتظامات کو سراہا۔ ان واکس ميں ۱۲۳؍جرمن اور ۲۵۵؍احمدي احباب شامل ہوئے۔ مکرم انصر احمد صاحب مربي سلسلہ اور مکرم احياء الدين صاحب مربي سلسلہ اور ناظمين اعليٰ علاقہ بھي اس پروگرام ميں شامل ہوئے اور شاملين کي حوصلہ افزائي کرنے کے ساتھ ساتھ جماعت کا تعارف کروايا اور شہري نمائندگان کو تحائف بھي پيش کيے۔ مورخہ ۶؍اکتوبر کو مجلس Wabern ميں جبکہ مورخہ ۱۲؍اکتوبر کو مجلس Frankenthal، Münster، Pfungstadt اور مجلس Heidelberg/Leimen ميں چيريٹي واکس کا انعقاد ہوا۔ Ellwangen ميں ۱۳؍ اکتوبر کو اور مورخہ ۱۹؍اکتوبر کو مجلس Raunheim ميں چيريٹي واکس منعقد ہوئيں۔ مورخہ ۲۰؍اکتوبر کو مجلسDietzenbach اور Frankfurt اور مورخہ ۲۶؍اکتوبر کو مجلس Ludwigshafen ميں چيريٹي واکس کا انعقاد ہوا۔ ان تمام چيريٹي واکس ميں ۳۰۰؍سے زائد جرمن احباب شامل ہوئے جبکہ ۸۰۰؍سے زائد احمدي احباب نے ان چيريٹي واکس ميں حصہ ليا۔

Darmstadt میں چیریٹی واک

ناظمين اعليٰ علاقہ اور زعماء مجالس کے ساتھ مل کر ان چيريٹي واکس کے دوران ۱۲۰؍سے زائد انصار نے خدمت کي توفيق پائي۔ علاوہ ازيں نيشنل عاملہ ممبران اور نائب قائدين نے بھي ان چيريٹي واکس ميں بطور مرکزي نمائندگان حصہ ليا اور خدمت کرنے والے انصار کي حوصلہ افزائي کي۔

شجرکاري مہم

مجلس انصار اللہ جرمني ہر سال بڑي کاميابي کے ساتھ جرمني کے مختلف شہروں ميں شہري انتظاميہ کے ساتھ مل کر شجر کاري مہم کے تحت درخت لگاتي ہے۔ امسال بھي مجلس انصاراللہ جرمني کو شجرکاري مہم کے تحت مختلف مجالس ميں پودے لگانے کي توفيق ملي۔

مجلستاريخ
Heusenstammيکم اکتوبر
Trebur۲۰؍اکتوبر
Nidda/Schotten۲۷؍اکتوبر
Rödermark۳۱؍اکتوبر

ان پروگرامز ميں شہر کے ميئر صاحبان کے علاوہ ديگر جرمن احباب نے بھي شرکت کي جنہوں نے اس موقع پر جماعت کا بہت شکريہ ادا کيا اور جماعت کي اس مہم کو بہت پسند کيا نيز اس قسم کے پروگرامز کو جاري رکھنے کے ليے کہا۔

شجر کاری مہم مجلس Rödermark

احمديہ لنگر

مجلس انصار اللہ جرمني کو احمديہ لنگر اور احمديہ موبائل لنگر کا اہتمام کرنے کي توفيق مل رہي ہے۔ ماہ اکتوبر ميں علاقہ Hessen Westکي مجلس ويزباڈن West, Mitte, Ost, Nord اور Süd کے انصار نے ايک مقامي ادارے Diakoniجو کہ بے گھر اور عمر رسيدہ افراد کي بہبود کے ليے کام کرتا ہے کے ساتھ مل کر دو دفعہ بے گھر افراد کو کھانا مہيا کيا اور تقريباً ۳۰۰؍سے زائد افراد تک کھانا پہنچايا گيا۔ اس کے علاوہ اس ادارے کے۹؍جرمن افراد جو کہ ان کے دفاتر ميں کام کرتے ہيں کو مسجد ميں دعوت دے کر ايک تبليغي نشست منعقد کي گئي اور جماعت کا تعارف کروايا گيا۔ مکرم فرہاد غفار صاحب مربي سلسلہ نے تمام مہمانوں کو مسجد کا دورہ کروايا اور ان کے سوالات کے جواب ديے۔ نائب ناظم اعليٰ علاقہ اور زعمائے مجالس کے ساتھ مل کر ۱۰؍انصار نے ان پروگرامز کے دوران خدمت کي توفيق پائي۔ مختلف مجالس جہاں بےگھر افراد ميں کھانا تقسيم کيا گيا ان کے نام يہ ہيں:

مجلستاريخ
Ellwangen۹؍اکتوبر
Aalen۱۱؍اکتوبر
München۱۳؍اکتوبر
Waiblingen۱۴؍اکتوبر
Esslingen۱۷؍اکتوبر
Wiesbaden اور Augsburg۲۴؍اکتوبر

ان پروگرامز کے تحت تقريباً چار ہزار ضرورت مند افراد کو کھانا مہيا کيا گيا۔ الحمدللہ عليٰ ذالک

اللہ تعاليٰ کے فضل سے بے گھر افراد کے ليے يہ پروگرام بڑي سرگرمي کے ساتھ سارا سال جاري رہتے ہيں اور مجلس انصار اللہ جرمني کو بني نوع انسان کي خدمت کے ساتھ ساتھ جماعت کے تعارف کا موقع بھي ميسر آتا رہتا ہے۔

نيشنل تبليغ سيمينار

اللہ تعاليٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ جرمني کو مورخہ ۲۶و۲۷؍اکتوبر کومسجد بيت الواحد، Hanauميں تيسرا نيشنل تبليغ سيمينار منعقد کرنے کي توفيق ملي۔ بروز ہفتہ صبح گيارہ بجے پروگرام کا آغاز دعا اور تلاوت قرآن کريم سے ہوا۔ مکرم بشير احمد ريحان صاحب صدر مجلس انصار اللہ جرمني نے اپنے افتتاحي کلمات ميں انصار کو خلفائے کرام کے ارشادات کي روشني ميں تبليغ کي اہميت اور ضرورت کي طرف توجہ دلائي۔ مکرم صدر صاحب کے علاوہ مکرم صداقت احمد صاحب مبلغ انچارج جرمني، مکرم حفيظ اللہ بھروانہ صاحب مربي سلسلہ و استاد جامعہ احمديہ جرمني، مکرم جري اللہ صاحب مربي سلسلہ و جنرل سيکرٹري جماعت جرمني، مکرم حبيب الرحمٰن صاحب مربي سلسلہ، مکرم حافظ فريد احمد صاحب نيشنل سيکرٹري تبليغ جرمني بھي اس سيمينار ميں شامل ہوئے اور اپني پريزنٹيشنز اور تقارير کے ذريعہ انصار ميں تبليغ کي اہميت کو اجاگر کيا اور انصار کے سوالات کے جواب بھي ديے۔ اس کے علاوہ شاملين کو گروپ ورک کي صورت ميں مختلف ٹاسک بھي ديے گئے جن ميں شاملين نے حالاتِ حاضرہ کے حوالے سے سوالات کے جواب تيار کيے اور بعد ميں اپنے اپنے گروپس کي پريزنٹيشنز پيش کيں۔ بہترين پريزنٹيشنز پيش کرنے والے گروپس کي حوصلہ افزائي کے ليے انہيں انعامات سے نوازا گيا۔

مسجد ميں دونوں دن۶۰۰؍سے زائد انصار اس پروگرام ميں شامل ہوئے جبکہ دو ہزار سے زائد احباب نے اس پروگرام کو آن لائن ديکھا۔

قرآن سيمينار

مجلس انصار اللہ جرمني کو ماہ اکتوبر ميں تمام علاقہ جات ميں آن لائن اور مساجد ميں انصار ميں تلاوت قرآن کريم اور ترجمہ کي اہميت اور قرآن کريم کي افاديت اوراہميت کو اجاگر کرنے کے ليے قرآن سيمينار منعقد کرنے کي توفيق حاصل ہوئي۔ اس سلسلہ ميں مورخہ۲۷؍اکتوبر کو علاقہ Württembergميں مسجد قمر ميں قرآن سيمينار منعقد کيا گيا۔ اس سيمينار ميں مکرم نورالدين اشرف صاحب مربي سلسلہ، مکرم ايوب خان صاحب قائد تعليم القرآن مجلس انصار اللہ جرمني اور مکرم عامر رفيق گوندل صاحب ناظم اعليٰ علاقہ نے شرکت کي اور شاملين کو اہم نصائح کيں۔ انصار کي ايک کثير تعداد اس سيمينار ميں شامل ہوئي۔ الحمدللہ عليٰ ذالک

(رپورٹ:مياں عمر عزيز۔ايڈيشنل قائد عمومي مجلس انصار اللہ جرمني)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button